لاہور، 25 اپریل (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر اور سیاست داں عمراں خان کی حال ہی میں تیسری شادی بھی اب خطرے میں نظر آرہی ہے ۔ ان کی اہلیہ بشرا مینکا گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں جس کے بعد سابق کھلاڑی اپنے پالتو کتوں کو گھر واپس لے آئے ہیں۔ پاکستانی اخباروں کے مطابق عمران کی اہلیہ بشرا ایک ماہ قبل اپنے اسلام آباد واقع گھر کوچھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ وہیں شادی کے بعد جن پالتو کتوں کو باہر کردیا گیا تھا انہیں اب عمران واپس لے آئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ بشرا کے کہنے پر ہی ان کتوں کو باہر کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بشرا نے اپنی عبادت میں خلل پڑنے کی وجہ سے کتوں کو گھر سے باہر کردیا تھا۔ لیکن اب عمران کے گھر پر کتے چاروں طرف گھومتے نظر آتے ہیں۔ دیگر پاکستانی اخباروں کے مطابق بشرا کے سابقہ شادی سے بچوں کی وجہ سے عمران کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑا ہے ۔
65 سالہ عمران نے ٹی وی اینکر ریحم خان سے دوسری کی شادی کی تھی جو 10 ماہ میں ہی ختم ہوگئی۔ اس کے بعد انہوں نے فروری میں ہی بشرا سے تیسری شادی کی تھی ۔
عمران کی تیسری اہلیہ نے بھی چھوڑاگھر
