مدھیہ پردیش میں ہوگی ”کال بھیرو رہسیہ“ کے کلائمکس کی شوٹنگ

Taasir Urdu News Bureau: Uploaded | 28 Apr 2018

ممبئی 27 اپریل (تاثیر بیورو):اسٹار بھارت کی مقبولیت چونکانے والی رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ ٹی وی دیکھنے والے ناظرین کے لئے یقینی طور سے ایک تازہ بدلاو¿ کی شکل میں سامنے آئی ہے۔ چینل کے پاس پروگرامنگ کا ایک متفرق گلدستہ ہے، جس میں ہر ایک شو کی اپنی ایک اہمیت ہے۔ ایک ایسا ہی شو ہے ’کال بھیرو رہسیہ“ جس نے ناظرین کا د ھیان اپنی جانب کھینچا ہے۔ یہ مقبول شو اپنے آخری لمحات میں ہے لیکن ناظرین اس کے کلائیمیکس میں بہت کچھ امید کرسکتے ہیں۔ دلچسپ کہانی کے ساتھ اس سوشل تھریلر کی شوٹنگ اندور میں شروع ہوئی تھی، اور اب اس کے کلائیمیکس سیکوئنس کی شوٹنگ بھی وہیں پر ہوگی۔ انڈین ٹیلی ویژن کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب ایک شو کے کلائیمیکس کی شوٹنگ بھی وہیں ہوگی جہاں سے اس کی کہانی شروع ہوئی تھی۔ شو میں راہل کا کردار ادا کررہے راہل شرما کہتے ہیں ”بڑا خلاصہ اور اندر (اقبال خان) کے پکڑے جانے کا شاندار کلائیمیکس اندور کے پاس مدھیہ پردیش میں شوٹ ہوگا۔ پوری ٹیم اپنے کلائیمیکس سیکوئنس کے لئے 5دن وہاںشوٹ کرے گی۔ ہم اندور کے پاس مہیشور میں شوٹنگ کے آخری دنوں کا لطف لے رہے ہیں۔ ان کلائیکس کو دیکھنے کے لئے ٹیون کیجئے ”کال بھیرو رہسیہ“ سوموار سے سنیچر شام 7بجے صرف اسٹار بھارت پر۔