گولڈ کوسٹ، 7 اپریل (یو این آئی) ہندستان کی مرد ٹیبل ٹینس ٹیم 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے تیسرے دن ہفتہ کو ملائیشیا کے خلاف 0۔3 کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے ۔ مردوں کے کوارٹر فائنل میں ھرمیت ڈیسائی اور انچت شرت کمل نے اپنے اپنے سنگل مقابلے جیت لئے جبکہ ڈ یسائی اور ساتھین گاناسیکرن کے جوڑی نے تیسرا مقابلہ جیت کر ہندستان کی جیت یقینی بنا دی۔ پہلے سنگلز مقابلے میں ہندستان کے ہرمیت ڈیسائی نے ملیشیا کے چین فینگ لیونگ کو 4۔11، 10۔12، 6۔11 سے آسانی سے شکست دے کر 0۔1 کی سبقت دلادی۔ اس کے بعد دوسرے سنگلز مقابلے میں انچت شرت نے محمد اشرف حق کے خلاف 7۔11، 8۔11، 6۔11 سے آسان جیت درج کرکے ہندستان کو 0۔2 سے آگے کردیا۔ ڈیسائی اور ساتھین نے تیسرے ڈبلز مقابلے میں جاوین چونگ اور چی فینک لیونگ کے خلاف مسلسل مقابلوں میں 7۔11، 6۔11، 7۔11 کی فتح کے ساتھ اسکور 0۔3 کرکے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔ ہندستان کا اب پہلا سیمی فائنل مقابلہ سنگاپور کے خلاف پیر کو ہوگا۔
مرد ٹیبل ٹینس ٹیم ملیشیا کو ہراکر سیمی فائنل میں
