جلال پور ،چھپرہ 22 اپریل (تاثیر بیورو): وزیراعلیٰ نتیش کمار اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج چھپرہ ضلع کے جلال پور میں بھارت تبت سرحدی پولس آئی ٹی بی پی کی چھٹی بٹالین کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ کے ہیلی پیڈ پر اترنے پر گلیکسی اسکول کے بچوں نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے سارن ضلع میں آئی ٹی بی پی بٹالین کی تشکیل کیلئے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بھارت تبت سرحدی پولس کے عزم وحوصلہ سے اچھی طرح واقف ہیں۔ آئی ٹی بی پی کے جوان کس طرح اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اور اپنے نشانہ کو حاصل کرتے ہیں وہ آج یہاں دیکھنے کوملا۔ اس کیلئے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے کہا کہ ایک دو بٹالین اور اگر بہار میں قائم ہوجائے تو اس سے علاقے کے جوانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ نئی بٹالین کی تشکیل میں ہماری طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست پر آپ نے ویشالی میں ریپیڈایکشن فورس کی تشکیل کا وعدہ کیا ہے۔ اس کیلئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کیونکہ ضرورت ہوتی ہے تو ہمیںریپیڈ ایکشن فورس کوجمشید پور سے بلانا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہار سیلاب سے متاثر ریاست ہے اور آئی ٹی بی پی کے جوان یہاں رہیںگے تو ہمیں کافی فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے وزیرداخلہ سے یہ بھی اپیل کی کہ کشیدگی کی صورت میں کچھ ایسا سسٹم بنادیا جائے کہ یہاں کے ڈی جی پی کی درخواست پر فوراََ مختصر مدت کیلئے مرکزی فورس مہیا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کاکام بہت بڑا ہے، ملک کے تحفظ کے ساتھ ہی یہ محکمہ آپسی اتحاد کو قائم رکھنے میں بھی اہم کردار نبھاتا ہے۔ سماج میں امن اور بھائی چارہ رہے گا تو ہمیں پولس فورس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کشیدگی کی صورت میں مرکزی دستہ اور مسلح دستے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ملک کے تحفظ کیلئے ہمیں ہمیشہ بیدار رہنا پڑے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کی قیادت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ 2013میں بہار میں جتنے نکسلی واقعات ہوتے تھے اس میں کافی کمی آئی ہے اور وہ گھٹ کرآدھے سے بھی کم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بہار کے ہر علاقے کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ بہار کی شرح ترقی 10.3 فیصد ہوگئی ہے ۔ جو قومی اوسط 7.3 سے کافی زیادہ ہے۔ اس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ نتیش کمار کو جاتا ہے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی عزت افزائی بھی کی۔ تقریب سے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی، سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڑی، جناردن سنگھ سگریوال اور آئی ٹی بی پی کے ڈی جی آر کے پچنندا نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل پٹنہ ایئر پورٹ پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا خیرمقدم وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گلدستہ پیش کرکے کیا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.