ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ اور مسلمانوں کے ملکی و ملی مسائل کا حل جمعیت علماءکا اہم مقصد

ڈھاکہ23اپریل (نمائندہ)جمعیت علماءنے ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل کے سلجھانے کے تئیں بڑے بڑے کارنامے انجام دیئے ہیں ۔سلاخوں کے پیچھے بند معصوم بے گناہ قیدیوں کو آزاد کرانے کے ساتھ ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو منھ توڑ جواب دیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں ملک کی پرامن فضا کو تار تارکرنے والے اور اپنی اقتدار کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی ہے ۔ ہمیشہ جمعیت علماءنے بے گناہ مسلمانوں کو ان کو انصاف دلانے کے تئیں عمدہ کارنامے انجام دیئے ہیں مذکورہ باتیں آج جامعہ زکریا ڈھاکہ میں منعقد جمعیت علماء(محمود مدنی )کے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر مفتی الیاس مظاہری نے کہی انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءاس تنظیم کا نام ہے جس نے ہمیشہ ملک اور ملت کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی سے کام لیا ہے ساتھ ہی نفرتوں کا جواب امن و بھائی چارگی سے دینے کے لئے وقتا فوقتا ملک کے مختلف حصوں میں قومی یکجہتی پروگرام کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ ذات پات اور مذہب سے اپر اٹھ کر کام کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ میٹنگ کا انعقاد مشرقی چمپارن میں جمعیت علماء(محمود مدنی )کے عہدے داران کی تشکیل نو کے لئے کیا گیا تھا ۔اس موقع پر ضلع کے مختلف حصوں سے علماء، دانشوران اور ذی شعور افراد شریک میٹنگ ہوئے اور انہوں نے باتفاق رائے جامعہ زکریا کے بانی و مہتمم مفتی محمد الیاس مظاہری کو جمعیت علماءمشرقی چمپارن کا صدر منتخب کیا ۔ جبکہ اس موقع پر سرپرست کی حیثیت سے رحمانیہ نرسنگ ہوم کے ڈاکٹر تبریز عزیز اور مولانا حبیب اللہ لہن ڈھاکہ، وہیں نائب صدر کے طور پر مفتی ثناءاللہ، اورجامع مسجد موتیہاری کے نائب امام و خطیب مفتی ریاض احمد کے نام کا انتخاب ہوا ۔ وہیں جنرل سکریٹری کے طور پر ارشاد احمد، کارگزار سکریٹری مولانا نہال احمد مظاہری، اور قاری آس محمد جبکہ جوائنٹ سکریٹری مدرسہ خیر العلوم بریار پور کے مولانا جمال الدین اور مدرسہ منبع العلوم مولانا جاوید عالم مظاہری جبکہ خازن کے طور پر رفیع احمد کا انتخاب کیا گیا ۔ انتخاب کے بعد پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ک،جمعیت علماءکے نو منتخب جنرل سکریٹری نے کہاکہ جلد ہی بڑے پیمانے پر رفاہی کاموں کا خاکہ تیار کرکے اس پر عمل کرے گی ۔ ساتھ ہی جمعیت علماءکی جانب سے دینی تعلیمی بیداری مہم کے ساتھ ساتھ اور بھی بڑے کام کئے جائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ بہار کے جمعیت علماءکے ناظم مولانا ناظم کے حکم پر مشرقی چمپارن میں جمعیت علماءکی تشکیل جدیدکی گئی اور جمعیت علماءکو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ متحرک اور فعال بن کر کام کرنے کے لئے ہمیں اچھی ٹیم ملی ہے جس کا نتیجہ بہت جلد سامنے ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءکے بینر تلے ڈھاکہ میں نومبر ماہ میں اجلاس کرانے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔جبکہ ۹۱۰۲ کے مارچ ماہ میں موتیہاری میں بھی ایک بڑا اجلاس کرانے کا فیصلہ گزشتہ دنوں ترکولیا کے مدھومالت میں جمعیت علماءکے صدر مولانا قاسم اوار جنرل سکریٹری مولانا ناظم لیا تھا ۔ اس موقع پر سکرہنہ سب ڈویزن کے جمعیت علماءکے عہدے داروں کا بھی انتخاب کیا گیا ۔وہیں جمعیت علماءسکرہنہ سب ڈویزن کے عہدے داروں کا بھی انتخاب ہوا جس میں سرپرست کے طور پر آزاد مدرسہ کے مدرس مولانا عطاءاللہ ، صدر مدرسہ معراج العلوم کٹھملیا کے مولانا قاری صدر عالم نائب صدر کے طور پر مولانا اقبال مظاہری سکریٹری ، مولانا عبد اللہ مظاہری نائب سکریٹری، مفتی زاہد قمر قاسمی اور حافظ اکرام الحق جبکہ خازن کے طور پر حاجی وجیہہ القمر صاحب کا انتخاب کیا گیا اس موقع پر میٹنگ میں شرکت کرنے والے لوگوں میں ڈاکٹر غنی حیدر، محمد حسنین، محمد اکرام اللہ، صبغت اللہ چمپارنی، محمد صغیر عالم، عبد السلا خان، محمد اسرافیل ، محمد ہارون ، محمد شارون، قاری منور حسین ،قمر الہدیٰ ، محمد شاہدسمیت سیکڑوں اسماءشامل ہیں ۔