لکھنو¿ ۳۲ اپریل (پریس ریلیز) منیہار برادری میں جہیز کے بغیر شادی کے لیے لوگوں کو آگے آنا چاہےے اور خصوصاً وہ افراد آگے آئیں جو پیسے والے ہیں اور ضرورت س بات کی ہے کہ شادی میں فضول خرچی سے بچیں۔ اور شادی بیاہ کی اطلاع واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعہ دی جائے جس سے وقت بچے اور پیسہ بھی برباد نہ ہو۔ اور غریب لڑکیوں کی شادی میں آسانیاں پیدا ہوں، ان خیالات کا اظہارآل انڈیا فلاح منیہار موومنٹ لکھنو¿ یونٹ کے ذریعہ بتاریخ ۲۲ اپریل بروز اتوار کو لکھنو¿ کے سعادت گنج میں منعقد منطقائی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے قومی صدر حاجی عارف شفیع نے کیا۔ لکھنو¿ شہر صدر مسٹر محمد ممتاز نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر منیہار برادری کے لوگ خصوصی توجہ دیں کیونکہ لڑکیوں پر دوہری ذمہ داری ہوتی ہے ، قومی نائب صدر حاجی محمد خلیق منیہار نے کہا کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کیلئے منیہار برادری سے چندہ لیتے ہیں ، برادری کے لوگوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کی میرے نام سے کسی کو بھی چندہ نہ دیں میں ان کے خلاف نوٹس بھیجنے والا ہوں ان کا میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے اور اگر کسی طریقے کا بھی ہمار ا نام کہیں آرہا ہو تو آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ مجھ سے رابطہ کر یں ۔ اس جلسے کا آغاز قاری عبداللہ کی تلاو ت پاک سے ہوا جلسے کی نظامت مسٹر رمضا ن علی منیہار نے کی جلسے کے مہمان خصوصی عارف شفیع تھے اور جلسے کی صدارت حاجی خلیق منیہار نے کی۔ اس جلسے میں خاص طور سے شامل ہونے والوں میں محمد حسین منیہار ، (خالد) طارق فاروق منیہار، بھیا منیہار، عارف جاویدمنیہار، محھمد رحمت منیہار ، حاجی نذیر احمد صدیقی منیہار، عشرت علی منیہار، سید حسن منیہار ، محمد سلیم منیہار، محمد سلیمان منیہار، محمد درگاہی منیہار، مختار منیہار، محمد شفیع منیہار، دین محمد منیہار، زید منیہار، محمد امان منیہار، انیس منیہار، ۔ آئے ہوئے مہمانوں کا وکیل احمد منیہار دریابادی نے شکریہ ادا کیا۔
منیہار سماج جہیز بیداری مہم چلائے گا
