Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

بہار

مولانا محمد سالم ملت کا عظیم سرمایہ تھے:مولانامظاہرعالم

سہرسہ23اپریل(نمائندہ) بانی دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی اور ان کے خاندان کا برصغیر کے مسلمانوں پر بہت احسانات ہیں۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند کا قیام کر کے مسلمانوں کو نہ صرف تعلیم سے جوڑنے، اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے اور قرآنی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے تعلیمات کو عام کرنے کا کام کیا ہے ،بلکہ برصغیر میں اسلام کے تبلیغ میں اہم کردار ادا کیا اور اسی خانوادہ کے چشم و چراغ حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب رحمةاللہ علیہ کی رحلت ملت کا عظیم خسارہ ہے۔ مولانا محمد سالم قاسمی ملت کا قیمتی سرمایہ تھے جنکی رہنمائی سے آج قوم محروم ہو گئی ہے۔درج بالا خیالات کا اظہار مولانا مظاہر عالم مظہری، مولانا ضیا الدین ندوی نے جامعہ دار غنیمت تقویت الایمان، مخدوم پور، تیلیا ہاٹ میں منعقد” تعزیتی نشست و مجلس تکمیل حفظ قرآن “کے موقع پر کیا. پروفیسر سید قسیم اشرف کی صدارت اور حافظ محمد شکیل کی نظامت میں منعقد اس پروگرام میں حافظ محمد نعمت اللہ ابن محمد سمیع احمد (مہیش پور، مہیشی ) نے حفظ قرآن مکمل کیا۔ اس موقع پر جمعیة العلماءکے ضلع سکریٹری مولانا محمد انظر علی مفتاحی نے حافظ قرآن کو اللہ جل شانہ کی طرف سے ملنے والے انعام واکرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی. آخر میں صدر نشست سید قسیم اشرف کی دعاو¿ں پر مجلس اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں صدر مدرسہ محمد سبط حسن، افسر عالم، وجیہ احمد تصور، محمد رفیع الزماں، محمد ابوبکر، ماسٹر ضرار عالم، محمد معراج عالم، زاہد اختر، ماسٹر عرفان الحق، محمد ناظم، مولانا اعجاز اللہ، قاری توقیر عالم، افسرالھدی، سید وسیم الدین، سہیل احمد، شہامت حسین، نصیر الدین، محمد شریف، محمد اسحاق، محمد ادریس، عبالمتین، رضی عالم، محمد مظلوم، عبدالمجید، علاءالدین، حافظ رضوان عالم، حافظ عابد اقبال، حافظ آفتاب عالم، محمد شوکت، غلام مصطفی، محمد نسیم، محمد عباس اور محمد ضریف شامل تھے۔

About the author

Taasir News Network