میری کوم نے پکا کیا اپنا پہلا دولت مشترکہ میڈل

گولڈ کوسٹ، 08 اپریل (یو این آئی ) پانچ بار عالمی چمپئن، اولمپک میڈلسٹ اور ایشیائی چمپئن خاتون باکسر ایم سی میری کوم نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ کر اپنا پہلا دولت مشترکہ گیمز میڈل پکا کر لیا ہے ۔75 کلوگرام کلاس میں ہندستان کے وکاس کرشنن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ 69 کلوگرام کلاس میں براہ راست کوارٹر فائنل میں کھیلنے اتریں لولینا بورگوھین کو نزدیکی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میری کوم نے اسکاٹ لینڈ کی میگن گورڈن کو 45۔48 کلوگرام کلاس کے کوارٹر فائنل میں 5۔0 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پہلی بار دولت مشترکہ کھیلوں میں کھیل رہی میری کوم نے اس کے ساتھ ہی اپنے لئے تمغے پکا کر لیا ہے ۔میری کوم نے یہ مقابلہ 30۔24، 30۔24، 30۔24، 30۔25، 30۔25 سے جیت لیا۔میری کوم کا سیمی فائنل میں 11 اپریل کو سری لنکا کی انشا دلروکش¸ کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ مردوں کے 75 کلوگرام کلاس میں ہندستان کے وکاس کرشنن نے اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کیمبل سومرولے کو 5۔0 سے ہرا دیا۔مقابلہ کافی نزدیکی رہا اور ہندستانی باکسر نے 29۔27، 29۔28، 29۔28، 29۔28، 30۔27 سے کامیابی حاصل کی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ وکاس کا اگلا مقابلہ 11 اپریل کو زامبیا کے بین¸ مجیو سے ہوگا۔ اس دوران خواتین کے 69 کلوگرام کلاس میں براہ راست کوارٹر فائنل میں کھیلنے اتریں لولینا بورگوھین نے تمغہ جیتنے کا موقع گنوا دیا۔لولینا کو تمغہ پکا کرنے کے لئے صرف اپنا مقابلہ جیتنا تھا لیکن وہ انگلینڈ کی سینڈی ریئان سے نزدیکی جدوجہد میں 2۔3 سے ہار گئیں۔