Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

نتیش حکومت بیٹیوں پر مہربان

پٹنہ 19 اپریل (پرمود کمارپاٹھک): بہار کابینہ کے آج ایک خصوصی میٹنگ پٹنہ کے سنواد ہال میں ہوئی۔ جس کی صدارت وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کی۔ اس خصوصی میٹنگ میں مجموعی طور پر چار تجاویز کومنظوری دی گئی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انٹر پاس کرنے پر لڑکی کو دس ہزار روپئے بطور حوصلہ افزائی دیئے جائیںگے۔ ساتھ ہی گریجویشن کرنے پر انہیں 25 ہزار روپئے دیئے جائیںگے۔کابینہ کی خصوصی میٹنگ میں سی ایم کنیا اتھان یوجنا کو بھی منظوری دی گئی۔ جس کے تحت ایسیڈ متاثرہ کو معاوضہ دیا جائے گا ۔ اس منصوبے کے تحت مائنر ایسیڈ متاثرہ کو بھی معاوضہ ملے گا۔ پہلے تیزاب متاثرہ کو ملنے والی پنشن کیلئے 40 فیصد تک جلے ہونے کی شرط تھی جسے اب ختم کردیا گیاہے۔ اب تیزاب سے معمولی طور پر زخمی ہونے پر بھی متاثرہ کو 400 روپئے پنشن پانے کا حق حاصل ہوگا۔ وزیراعلیٰ کنیا اتھان منصوبہ کے تحت سماجی فلاح محکمہ کے ذریعہ بچی کی پیدائش پر والدین کے بینک کھاتے میں 2ہزار روپئے دینے کا نظم ہے۔ ساتھ ہی ایک سال پورے ہونے اور آدھار رجسٹریشن کرانے پر ان کے کھاتے میں ایک ہزار دینے کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ دو سال کی عمر پوری ہونے پر بچی کی ٹیکہ کاری کا عمل پورا کرنے پر والدین کے کھاتے میں پھر دو ہزار دینے کانظم ہے۔ جبکہ محکمہ تعلیم کے ذریعہ پہلے کلاس سے دوسرے کلاس کیلئے وزیراعلیٰ پوشاک منصوبہ کے تحت 400 روپئے کی رقم بڑھا کر اب 600 روپئے کردی گئی ہے۔ اسی طرح محکمہ تعلیم کے ذریعہ تیسرے درجے سے پانچویں درجے کیلئے پوشاک کی رقم 500 روپئے سے بڑھا کر 700 روپئے کردی گئی ہے۔ چھٹے کلاس سے آٹھویں کلاس کیلئے پوشاک کی رقم 700 سے بڑھا کر ایک ہزار اور نویں درجے سے بارہویں درجے کیلئے بہار صد سالہ مکھیہ منتری پوشاک منصوبے کے تحت ایک ہزار کی رقم بڑھا کر اب 1500 کردی گئی ہے۔ مکھیہ منتری کیشوری سواستھ پروگرام میں سینیٹری نیپکین کیلئے دی جانے والی ڈیڑھ سو کی رقم بڑھا کر تین سو کردی گئی ہے۔ یہ کلاس سات سے بارہ کی لڑکیوں کود یا جائے گا۔ اس طرح ہر لڑکی کو پیدائش سے اس کے گریجویشن تک مختلف منصوبوں کے تحت 54 ہزار روپئے ملیںگے۔ محکمہ تعلیم کے ذریعہ چلائے جارہے منصوبوں کا نفاذ سرکاری ،غیر سرکاری ، امداد یافتہ ،اقلیت سمیت پرائمری ،سیکنڈری اور ہائی اسکولوں، پروجیکٹ اسکول سمیت پرپوزڈ اور ملحقہ اسکول اور گرانٹ یافتہ غیر سرکاری منظور شدہ مدارس سنسکرت اور غیر مالی اسکول ،گورنمنٹ کالج ،کنسٹی چیوئنٹ اور ملحق کالج ،اقلیت سمیت تمام کالجوں کی طالبات پر ہوگا۔

About the author

Taasir News Network