وزیراعظم کا یکم مئی سے کرناٹک کا دورہ ۔ انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-Apr-2018

بنگالور: کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کا ترپ کا پتہ وزیراعظم نریندر مودی کل سے پانچ دنوں تک ریاست کادورہ کرتے ہوئے 15جلسوں بشمول بنگالورو میں دو جلسوں سے خطاب کریں گے جہاں 28اسمبلی حلقے ہیں۔مودی ،انتخابی تاریخ کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ ریاست کادورہ کریں گے۔وہ چامراج نگر سے مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعلی سدارمیا کو نشانہ بنائیں گے جو میسورو ضلع کے چامندیشوری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ پہلے جلسہ میں مودی چامراج نگر،میسورواور مانڈیا کے اضلاع کے 22حلقوں کا احاطہ کریں گے۔وہ اُوڈپی اور چکوڑ میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔پہلے مرحلہ میں وہ 48حلقوں کا احاطہ کریں گے

بی جے پی کے انتخابی شیڈول کے مطابق وزیراعظم تین مئی کو کو دوبارہ یہاں کلبرگی،بیلاری اور بنگالورو کے 47اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرتے ہوئے جلسوں سے خطاب کریں گے۔تیسرے مرحلہ میں پانچ مئی کو وہ تمکورو،شموگہ اور گدگ پر توجہ دیں گے جہاں جملہ 49اسمبلی حلقے ہیں۔آخری مرحلہ میں مودی رائچور،چتردرگ اورکولار میں سات مئی کو اور وجئے پورہ،منگالورو اور بنگالورو میں آٹھ مئی کو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔وہ اس طرح 65اسمبلی حلقوں کا احاطہ کریں گے