گولڈ کوسٹ، 09 اپریل (یو این آئی ) کندامب¸ سری کانت اور سائنا نہوال کی کمال کارکردگی کی بدولت ہندستان نے گزشتہ دو مرتبہ کے چمپئن ملائیشیا کو پیر کو 3۔1 سے شکست دے کر 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کی مکسڈ ٹیم بیڈمنٹن مقابلہ کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ 10 واں گولڈ میڈل ہے ۔ ہندستان نے مکسڈ ٹیم مقابلے کے خطابی مقابلے میں گزشتہ دو مرتبہ کے چمپئن ملائیشیا کو شکست دی۔دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی سائنا نے ملائیشیا کی سونیا چیاہ کو 21۔11، 19۔21، 21۔9 سے شکست دے کر ہندستان کی جھولی میں طلائی ڈال دیا۔ ہندستان نے گزشتہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں بیڈمنٹن میں سنگلز میں مرد زمرے کا سنہری، خواتین میں سنگلز کا کانسی، مرد سنگلز کا کانسی اور خاتون ڈبلز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ لیکن اس بار ہندستان نے بیڈمنٹن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم مقابلے کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ان کھیلوں میں انفرادی مقابلے منگل سے شروع ہوں گے ۔ فائنل کا پہلا میچ مکسڈ ڈبلز کا تھا جس میں ساتوکسیراج ریک¸ ریڈ¸ اور اشونی پونپا کی جوڑی نے پینگ سون چان اور لیو ینگ گوہ کو 21۔14، 15۔21، 21۔15 سے ایک گھنٹے پانچ منٹ میں شکست دی۔ ہندستان نے 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی کندامب¸ سری کانت نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق نمبر ایک لی چونگ وی کے چیلنج کو 43 منٹ میں 21۔17، 21۔14 سے زیر کرکے ہندستان کو 2۔0 کی برتری دلا دی۔ تیسرے میچ میں مرد مقابلے میں ساتوکسیراج اور چراغ شیٹی کی ٹیم کو مسلسل گیمو ں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندستانی جوڑی کو ملائیشیا کے وی شیم گوہ اور وی کیوگ تان نے 38 منٹ میں 21۔15، 22۔20 سے شکست دے کر اسکور 2۔1 کر لیا۔ اب ہندستان کو جیت دلانے کی ذمہ داری سائنا پر آ گئی جنہوں نے ملک کے باشندوں کو مایوس نہیں کیا۔ دوسری جانب اسٹار نشانے باز جیتو رائے نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کے روز مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ہندوستان کو سونے کا تمغہ دلایا اور اوم متھروال نے کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ خواتین میں 10 میٹر ایئر رائفل میں میھول¸ گھوش نے چاندی اور اپورو¸ چندیلا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔مردا سکیٹ مقابلے میں سمت سنگھ فائنل میں پہنچے لیکن چھٹے نمبر پر رہے ۔ آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچویں دن ہندوستانی نشانے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تمغوں کی جھڑی لگادی۔ یہاں بیل مونٹ شوٹنگ سینٹر میں عالمی چمپئن اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے جیتو نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سب سے زیادہ 235.1 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ مقام حاصل کرکے سونے کے تمغے پر قبضہ کیا۔ اسی مقابلے میں دیگر ہندوستانی اور جیتو کے ٹیم ساتھی نشانے باز اوم متھروال نے بھی پوڈیم پر جگہ بنائی اور 214.3 پوائنٹ کے ساتھ آٹھ مردوں کے فائنل میں تیسرے مقام پر رہ کر انہوں نے کانسے کا تمغہ جیتا ۔ اوم نے 584 کے ساتھ نیا کوالی فکیشن ریکارڈ بھی بنایا۔ دوسری جانب شوٹنگ رینج میں ہندوستانی خاتون نشانے بازوں نے بھی ملک کے لئے تمغے یقینی بنائے اور خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں میہولی نے 247.2 پوائنٹ کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کرکے چاندی کا تمغہ اور اپوروی نے 22.3 پوائنٹ کے ساتھ کانسے کے تمغے پر نشانہ لگایا۔ ادھر ہندستانی خواتین کے تاریخی طلائی تمغہ کے بعد مرد ٹیم نے بھی غضب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائیجیریا کو پیر کو 3۔0 سے شکست دے کر 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ہندستان کی مرد اور خواتین ٹیموں نے اس طرح پہلی بار دولت مشترکہ کھیلوں کا گولڈ ن ڈبل مکمل کیا۔خواتین ٹیم نے کل سنگاپور کو 3۔1 سے شکست دے کر طلائی جیتا تھا اور آج مرد ٹیم نے نائیجیریا کو 3۔0 سے شکست دے دی۔ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ نواں طلائی ہے ۔ مرد ٹیم نے ایک ہی دن کھیلے گئے سیمی فائنل اور فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ہندستان نے اس سے پہلے سیمی فائنل میں سنگاپور کو نزدیکی مقابلے میں 3۔2 سے شکست دی تھی۔ فائنل میں ملک کے ٹاپ کھلاڑی اچنت شرت کمل نے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شرت نے پہلے میچ میں شگون ایبدن کو 4۔11، 11۔5، 11۔4، 11۔9 سے شکست دے کر ہندوستان کو 1۔0 کی برتری دلائی۔ دوسرے میچ میں جی ساتھین نے بھی شرت کی طرح پہلا گیم گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ساتھین نے سیگن توریولا کو 10۔12، 11۔3، 11۔3، 11۔4 سے شکست دی۔ ہمندستان ابھی 2۔0 سے آگے ہو چکا تھا۔تیسرے ڈبلز میچ میں ھرمیت دیسائی اور ساتھین نے ہندستان کی فتح کی تال کو برقرار رکھتے ہوئے اولاجدیاوموتایو اور شگون ایبدن کو آسانی سے مسلسل گیموں میں 11۔8، 11۔5، 11۔3 سے شکست دے کر ہندوستان کو دولت مشترکہ کھیلوں کا چمپئن بنا دیا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.