Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

پنجاب نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کودی شکست ،چوٹی پر پہنچا

کولکتہ، 21 اپریل (یو این آئی) کیریبین طوفان کرس گیل کا قہر جاری ہے اور اس بار اس کی زد میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم آ گئی۔ گیل (ناٹ آ¶ٹ 62) اور لوکیش راہل (60) نے تابڑ توڑ انداز میں کھیلتے ہوئے کنگز الیون پنجاب کو کولکاتا کے خلاف ہفتہ کو بارش سے متاثر ہ مقابلے میں نو وکٹ سے جیت دلا کر آئی پی ایل 11 کے ٹیبل میں چوتھی جیت کے ساتھ چوٹی پر پہنچا دیا۔ آئی پی ایل -11 میں غیر ملکی بلے بازوں کے جاری جلوے کے درمیان کرس لن کی 74 رنز کی دھماکہ خیز اننگز سے کولکتہ نے سات وکٹ پر 191 رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن گیل اور راہل کے زبردست حملے نے بارش آنے سے پہلے ہی مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا۔ پنجاب نے ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت ملے 125 رن کے ہدف کو 11.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 126 رنز بنا کر حاصل کر لیا. پنجاب کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے جبکہ کولکتہ کی چھ میچوں میں یہ تیسری شکست ہے ۔ میچ میں جب بارش سے کھیل رکا تب پنجاب نے 8.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 96 رنز بنا لئے تھے ۔ تب گیل 49 اور راہل 46 پر ناقابل شکست تھے ۔ جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو ہدف 13 اوور میں 125 رنز کردیا گیا اور پنجاب نے 28 گیندوں میں 29 رنز بنائے تھے ۔ راہل نے اننگ کے 10 ویں اوور میں سنیل نارین کے کی گیند پر مسلسل 6،4،4 رنز بنائے اور چوتھی گیند پر پر آ¶ٹ ہوگئے ۔ راہل نے 27 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکے کی مدد سے میں 60 رنز بنائے ۔ راہل اور گیل نے 9.4 اوورز میں پہلے وکٹ کے لئے 116 رنز کی شراکت داری کی۔ گیل نے چھ کو مار کر میچ کو ختم کیا۔ گیل نے 38 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 62 رن میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگائے اور لگاتار تیسری بار پچاس سے زائد رنز بنائے ۔ مینک اگروال نے ناقابل شکست دو رن بنائے ۔

About the author

Taasir News Network