گڈچرولی ،22اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر کے گڈ چرولی میں سیکورٹی فورسیز کو نکسلیوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ گڈھ چرولی کے کسن پور علاقہ میں سیکورٹی فورسیز نے 14 نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ پولیس کے ساتھ انکاونٹر میں مارے گئے نکسلیوں میں کچھ سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں ، جو مہاراشٹر پولیس کی وانٹیڈ لسٹ میں شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ خبر لکھے جانے تک انکاونٹر جاری تھا ۔اطلاعات کے مطابق پہلے نکسلیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کی تھی ، جس کے بعد پولیس کو جوابی کارروائی کرنی پڑی۔ گڈ چرولی کے بھامرا گڑھ تحصیل میں واقع پولیس دفتر سے تقریبا 140 کلو میٹر دور یہ مڈبھیڑ ہوئی۔ پولیس انسپکٹر جنرل شرد شیلار کے مطابق گڈ چرولی پولیس کی خصوصی لڑاکا یونٹ سی 60کے کمانڈو کی ایک ٹیم نے آج صبح یہاں سے تقریبا 750 کلو میٹر دور بھامراگڑھ کے تڑگاوں جنگل میں یہ مہم شروع کی ، جو اب بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مڈبھیڑ میں مارے گئے نکسلیوں میں ممنوعہ تنظیم کے دو ضلع سطح کے کمانڈر سائناتھ اور سینو شامل ہیں۔ پولیس افسر ستیش ماتھر نے سی 60 کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں یہ نکسلیوں کے خلاف ایک بڑی مہم ہے۔
پولس کے ساتھ تصادم میں 14 نکسلی ڈھیر،مہلوکین میں نکسلی کمانڈر شامل
