پہلوان سشیل اور راہل کو گولڈ، ببیتا کو سلور

گولڈ کوسٹ، 12 اپریل (یو این آئی ) ہندستان نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے کشتی مقابلہ میں جمعرات کو شاندار آغاز کیا اور اسٹار پہلوان سشیل کمار (74 کلوگرام) اور راہل اوارے (57) نے ملک کو طلائی تمغہ دلائے جبکہ ببیتا کماری پھوگاٹ (53) نے چاندی اور کرن (76) نے کانسی کا تمغہ جیتے ۔ سشیل اور راہل کے طلائی تمغوں کے ساتھ اب ہندستان کے گولڈ کوسٹ میں 14 طلائی تمغہ ہو گئے ہیں اور وہ ٹیبل میں تیسرے مقام پر مضبوط ہو گیا ہے ۔ہندستان گزشتہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں کے 15 گولڈ تمغوں سے اب صرف ایک طلائی تمغہ پیچھے ہے ۔ ہندستان کی طلائی تمغوں کے لحاظ سے یہ اب تک کی پانچویں بہترین کارکردگی ہو چکی ہے جبکہ اب کھیلوں میں تین دن باقی ہیں ۔ہندستان نے 1990 میں آکلینڈ میں جیتے 13 طلائی تمغوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ سشیل نے فائنل میں جنوبی افریقہ کے بوتھا جوھانیس کو صرف 80 سیکنڈ میں 10-0 سے شکست دے کر دولت مشترکہ کھیلوں میں اپنی گولڈن ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔سشیل نے اس سے پہلے 2010 دہلی دولت مشترکہ کھیلوں میں 66 فری اسٹائل کلاس میں اور 2014 گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں 74 کلوگرام کلاس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ مسلسل دو بار اولمپک میڈل فاتح سشیل نے فائنل میچ میں میٹ پر آتے ہی بوتھا کے خلاف 6-0 کی ابتدائی برتری بنائی اور پھر انہیں مکمل طور کنٹرول کرتے ہوئے اسکور 8-0 اور پھر 10-0 کیا اور بغیر پسینہ بہائے 80 سیکنڈ میں طلائی ہندستان کی جھولی میں ڈال دیا۔سشیل نے اتنی تیزی کے ساتھ مقابلہ ختم کیا کہ ناظرین بھی حیران رہ گئے ۔ سشیل نے گلاسگو میں طلائی تمغہ جیتنے کے تین سال بعد جاکر دولت مشترکہ چمپئن شپ میں واپسی کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔اس کے بعد انہوں نے قومی چمپئن شپ میں طلائی جیتا لیکن پھر اپنے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے پرو کشتی لیگ اور ایشیائی چمپئن شپ میں حصہ نہیں لیا۔ جب سشیل پر سوال اٹھائے جانے لگے تو انہوں نے براہ راست جواب نہ دیتے ہوئے گولڈ کوسٹ میں اپنی طلائی کارکردگی سے ناقدین کو چت کر دیا۔ اپنے پہلے مقابلے میں سشیل نے کینیڈا کے جیوون بیلفور کو 11-0 سے ، کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد اسد بٹ کو 10-0 سے ، سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کونور ایونز کو چت کرکے اور فائنل میں جوھانیس کو 10-0 سے ناک آ¶ٹ کر کے اپنا خطاب برقرار رکھا۔ سشیل سے پہلے راہل نے ہندستان کو 57 کلوگرام کلاس میں کشتی کا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔راہل نے کینیڈا کے اسٹیون تاکاہاشی کے سخت چیلنج پر 15-7 سے قابو پاتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا جو ان کا دولت مشترکہ کھیلوں میں پہلا طلائی تمغہ بھی ہے ۔اس سے پہلے وہ دولت مشترکہ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ ہندستانی پہلوان نے پہلے را¶نڈ میں 2-0 کی برتری بنائی لیکن حریف پہلوان نے چار پوائنٹس لے کر 4-2 کی برتری حاصل کرلی۔راہل نے پھر دو پوائنٹس لے کر اسکور 4-4 سے برابر کیا اور پھر 6-4 سے برتری بنائی۔دوسرے را¶نڈ میں تاکاہاشی نے 6-6 سے اسکور برابر کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ لیکن راہل نے پھر واپسی کی اور تاکاہاشی پر بہترین کنٹرول سے اسکور 9-6 اور 13-6 کیا اور آخر میں بہترین دا¶ کھیلتے ہوئے 15-7 سے اسکور کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔طلائی جیتنے کے بعد راہل جب پوڈیم پر کھڑے ہو رہے تھے تو ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک آئے ۔ راہل نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے جارج رام کو 11-0 سے ، کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے تھامس سسن¸ کو 10-0 سے اور سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال کو 12-9 سے شکست دی۔راہل کا بلال کے ساتھ مقابلہ کافی زبردست رہا اور راہل نے دوسرے را¶نڈ میں فتیلے دا¶ لگا کر مسلسل چھ پوائنٹس بڑھاتے ہوئے مقابلہ جیتا۔ خواتین میں ہندوستان کی طلائی تمغہ امید اور گزشتہ چمپئن ببیتا کماری خطاب کا دفاع نہیں کر سکیں اور انہیں 53 کلو وزن کی کلاس میں ہوئے طلائی تمغہ میچ میں ہار کر چاندی کا تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا۔گروپ بنیاد پر ہوئے میچ میں ببیتا اپنے گزشتہ دو مقابلے جیتنے کے بعد طلائی تمغہ مقابلے میں پہنچی تھیں جہاں انہیں کینیڈا کی ڈیانا ویکر نے سخت چیلنج دیتے ہوئے شکست دی۔ ڈیانا نے دوسرے را¶نڈ میں 5-2 کی برتری کے ساتھ اپنا مقابلہ جیتا اور گروپ میں سب سے اوپر رہتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ڈیانا اور ببیتا کے درمیان ایک پوائنٹس کا فاصلہ رہا جس نے ڈیانا کو چمپئن بنا دیا۔ببیتا نے حیرت انگیز طور پر دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔ ببیتا کو پہلے را¶نڈ میں ریفری سے وارننگ بھی ملی لیکن 30 سیکنڈ تک کوئی پوائنٹس نہیں حاصل کرنے کی وجہ سے حریف کھلاڑی کے کھاتے میں ایک پوائنٹس چلا گیا۔وہیں دوسرے را¶نڈ میں ببیتا نے کچھ اچھے دا¶ دکھانے کی کوشش کی جس سے ایک وقت دونوں کھلاڑیوں کو 2-2 برابر پوائنٹس ملے ۔ لیکن کینیڈین کھلاڑی ببیتا پر حاوی رہیں اور ببیتا کو شکست دے کر انہوں نے مسلسل پوائنٹس لئے اور 5-2 کی برتری کے ساتھ ہی میچ اپنے نام کر لیا۔وہیں گروپ میں دوسرے نمبر پر رہیں ببیتا نے کشتی میں ہندوستان کو سلور دلایا۔ اس سے پہلے ببیتا نے گروپ میں نائیجیریا کی بوس سیموئیل کو دوسرے میچ میں سری لنکا کی دیپکا دلھان¸ کو شکست دی تھی۔کرن نے 76 کلوگرام وزن کے زمرے میں ماریشس کی کتاوسکیا پردھاوین کو یکطرفہ انداز میں 10-0 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔نوجوان ہندوستانی پہلوان نے پردھاوین کو کانسی مقابلے میں بالکل بھی حاوی نہیں ہونے دیا اور آغاز میں ہی 6-0 کی برتری بنائی۔اس کے بعد انہوں نے 8-0 اور پھر 10-0 سے میچ جیت لیا۔ہندستان نے کشتی کے پہلے دن تمام چار وزن زمروں میں تمغہ حاصل کئے ۔کشتی کے دوسرے دن جمعہ کو بجرنگ (65 کلوگرام)، موسم کھتری (97)، پوجا ڈھانڈا (58) اور دویا کاکران (69) اپنا چیلنج پیش کریں گے ۔