ممبئی، 16 اپریل (یو این آئی ) گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کی ٹیم کی آئی پی ایل 11 میں کافی خراب شروعات ہوئی ہے اور ٹیم نے اپنے پہلے تینوں میچ گنوا دیئے ہیں۔ممبئی کی ٹیم منگل کو یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں جب رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اترے گی تو اس کا واحد مقصد ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کرنا ہوگا۔ ممبئی کی طرح بنگلور کی حالت بھی کوئی بہت اچھی نہیں ہے اور اس نے تین میچوں میں سے دو میچ گنوا دیئے ہیں۔دونوں ہی ٹیموں کے لئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا بہت ضروری ہے ۔یہ بھی دلچسپ ہے کہ بنگلور کے کپتان ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ہیں جبکہ محدود اووروں کے نائب کپتان روہت شرما ممبئی ٹیم کے کپتان ہیں لیکن دونوں ہی بڑے کھلاڑی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی نہیں کر پا رہے ہیں۔ چمپئن ممبئی کو چنئی سپر کنگز سے ایک وکٹ سے ، سن رائزرس حیدرآباد سے ایک وکٹ سے اور دہلی ڈئیر ڈیولس سے سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بنگلور کو کولکاتہ نائیٹ رائیڈرز سے چار وکٹ سے اور راجستھان رائلس سے 19 رنز سے شکست کھانی پڑی ہے ۔ بنگلور کو واحد جیت کنگز الیون پنجاب کے خلاف چار وکٹ سے ملی ہے ۔ وراٹ اور روہت کے درمیان آئی پی ایل 11 کا پہلا مقابلہ یقینی طور پر دلچسپ ہوگا کیونکہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی حکمت عملی کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں لیکن جیت ہار کا فیصلہ اس بات پر انحصار کرے گا کہ کون میدان پر اپنی حکمت عملی کو درست طریقے سے انجام دے پائے ۔ ممبئی کا گزشتہ مقابلہ اپنے ہی میدان میں دہلی سے تھا لیکن گزشتہ چمپئن ٹیم 194 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے باوجود اس کا دفاع نہیں کر پائی تھی۔دہلی کے جیسن رائے کے ناٹ آ¶ٹ 91 رن نے ممبئی کی توقعات کو توڑ دیا تھا۔ اپنی ٹیم کی قسمت تبدیل کرنے کے لئے خود کپتان روہت نے اپنے بلے بازی آرڈر میں تبدیلی کی اور اوپننگ چھوڑ کر چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔روہت کا بلے سے فلاپ ہونا ممبئی کو کافی بھاری ثابت ہو رہا ہے ۔روہت اب تک تین میچوں میں 15،11 اور 18 رن ہی بنا پائے ہیں۔ گزشتہ میچ میں سوریہ کمار یادو کو اوپننگ میں بھیجنے کا فیصلہ کافی کامیاب رہا تھا جہاں انہوں نے شاندار 53 رن بنائے تھے ۔ایون لوئیس نے 48 اور اشان کشن نے 44 رن بنائے لیکن بعد کے بلے باز ٹیم کو 200 سے اوپر نہیں لے جا سکے ۔ ممبئی کے لئے بولنگ میں جسپریت بمراھ، مستفیض الرحمن اور کرنال پانڈیا کی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن گزشتہ مقابلے میں ہاردک پانڈیا کا دو اوور میں 32 رن لٹانا ٹیم کو بھاری پڑ گیا۔بنگلور کی حالت بھی کچھ مختلف نہیں ہے ۔ٹیم اپنے تین اسٹار بلے بازوں برینڈن میک کولم، کپتان وراٹ اور اب ڈی ویلیئرز پر ضرورت سے زیادہ انحصار کر رہی ہے لیکن یہ تینوں ہی بلے باز کسی بھی میچ میں ایک ساتھ نہیں چل پائے ہیں۔کولکاتا کے خلاف برینڈن نے 43، وراٹ نے 31 اور ڈی ویلیئرز نے 44 رنز بنائے لیکن کوئی بھی اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کر پایا۔ پنجاب کے خلاف برینڈن صفر پر آ¶ٹ ہوئے جبکہ وراٹ نے 21 اور ڈی ویلیئرز نے 57 رن بنائے ۔راجستھان کے خلاف برینڈن نے چار رن بنائے جبکہ وراٹ نے 57 اور ڈی ویلیئرز نے 20 رن بنائے ۔بنگلور کو اگر جیت کی پٹری پر لوٹنا ہے تو اس ان تینوں کو ایک ساتھ بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا ۔
پہلی جیت کی تلاش میں اترے گی ممبئی انڈینس
