تیان زن،7اپریل(یواین آئی) ہندوستان نے چین کے خلاف زبردست واپسی کرتے ہوئے سنیچرکوڈبلز اور دونوں ریورس سنگلز میچ جیت کرڈیوس کپ ایشیااوسنیا زون گروپ اے کامقابلہ 2۔3سے جیتتے ہوئے لگاتار پانچویں برس عالمی گروپ کے پلے آف میں جگہ بنالی ہے جبکہ 44سالہ پیس نے ڈیوس کپ میں سب سے زیادہ ڈبلز میچ جیتنے کانیاعالمی ریکارڈقائم کرلیاہے ۔ چین کے ناموافق حالات میں ہندوستان کی یہ جیت اور پیس کا عالمی ریکارڈ ہندوستان کے ڈیوس کپ کی تاریخ میں سنہرے حروف میں درج ہوگیا ہے ۔ ہندوستان نے اس کے ساتھ ہی چین کے خلاف اپنا ڈیوس کپ 4۔0 کرلیا ہے ۔ پیس 2001 میں چین کے ہوائی میں ہندوستان کو 3۔2 سے ملی فتح کا حصہ تھے اور اس کے 17 برس بعد 2018 میں ملی 3۔2 کی جیت میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان، نئے فارمیٹ میں کھیلے جارہے ڈیوس کپ کے پہلے دن دونوں ڈبلز میچ گنوا کر مشکل حالت میں پہنچ گیاتھا۔لیکن دوسرے دن تجربہ کارکھلاڑی لینڈرپیس اورروہن بوپناکی جوڑی نے اہم ڈبلزمقابلہ جیت کرہندوستان کومقابلے میں واپسی کرادی۔ پیس اوربوپناکی تجربہ کارجوڑی نے پہلاسیٹ ہارنے کے بعد غضب کی واپسی کرتے ہوئے چین کے ماو¿شین گونگ اورجی جھانگ کی جوڑی کوسات۔ چھہ،سات۔ چھہ،پانچ۔ سات سے ہراکراسکور1۔2پہنچادیا۔رام کماررام ناتھن نے چوتھے میچ میں وودی کو3۔6،6۔7سے ہراکرمقابلے میں 2۔2کی برابری حاصل کرلی۔ فیصلہ کن میچ میں پرجنیش گونیشورکوسمیت ناگل کی جگہ اتارنے کافیصلہ درست ثابت ہوااورپرجنیش نے جونیئریوایس اوپن کے چمپین رہے 18سالہ ییبنگ ووکو 2۔6،4۔6سے ہراکرہندوستان کی جھولی میں جیت ڈال دی۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے یہ مقابلہ2۔3سے اپنے نام کرلیا۔ ہندوستان کے لئے اس مقابلے میں دوہری کامیابی رہی۔ ایک تو ہندوستان عالمی گروپ پلے آف میں پہنچا گیا اور دوسری پیس نے ڈیوس کپ تاریخ میں سب سے زیادہ ڈبلز میچ جیتنے کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے ۔ اسی کے ساتھ پیس نے ڈیوس کپ میں ہندوستان کے لئے ریکارڈ 43 واں ڈبلز میچ جیت لیا جس سے وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈبلز میچ جیتنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ قومی ذمہ داری کو ہمیشہ ترجیح دینے والے پیس اس میچ سے پہلے تک اٹلی کے نکولا پیترانگلی کے ساتھ مشترکہ 42 ڈبلز میچ جیت کر برابری پر تھے لیکن اس میچ کی فتح نے اطالوی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پیس نے سال 1990 میں ذیشان علی کے ساتھ ڈیوس کپ میں قدم رکھا تھا۔ پیس نے اپنے شاندار کیریر میں ڈیوس کپ میں اب تک کل 91 میچ جیتے ہیں ۔
اور 35 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سنگلز میں 48 میچ جیتے اور 22 میں ان کے حصے میں شکست آئی جبکہ ڈبلز میں انہوں نے 43 میچ جیتے ہیں اور 13 میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پیترانگلی نے ڈیوس کپ میں کل 120 میچ جیتے اور 44 ہارے ہیں۔ انہوں نے سنگلز میں 78 میچ جیتے ہیں اور 32 میں انہیں شکست ہوئی جبکہ ڈبلز میں انہوں نے 42 میچ جیتے ہیں اور 12 ہارے ہیں۔ اپنے کیریئر کے 56 ویں ڈیوس کپ مقابلے میں کھیل رہے پیس کے ساتھ حالانکہ دوسرے ہندوستانی کھلاڑی حالیہ برسوں میں کھیلنے کے کتراتے رہے ہیں لیکن آل انڈیا ٹینس فیڈریشن کے دبا¶ میں کی وجہ سے 44 سالہ پیس کے ساتھ بوپنا کو جوڑی بنانے کے لئے تیار ہونا پڑا۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد خدشہ ہونے لگا تھا کہ ہندوستان یہ مقابلہ گنوا دے گا لیکن ہندوستانی جوڑی نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی اور اس سیٹ کا ٹائی بریک 7۔5 سے جیت لیا۔ فیصلہ کن سیٹ بھی ٹائی بریک میں گیا اور ہندوستانی جوڑی نے اپنا تمام تر تجربہ جھونکتے ہوئے ٹائی بریک 7۔3 سے جیت کر ہندوستان کی امیدوں کو برقرار رکھا۔ ہندوستانی جوڑی نے یہ میچ دو گھنٹے 44 میٹ میں جیتا۔ دونوں ہندوستانی کھلاڑیوں نے میچ میں چار ڈبل فالٹ کئے اور نو میں سے تین بار مخالف چینی جوڑی کی سروس بریک کی۔ اپنا پہلا میچ یبنگ سے گنوانے والے راج کمار نے چوتھے میچ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے ایک گھنٹے 25 منٹ میں دی وو کو 7۔6، 6۔3 سے شکست دی۔ راج کمار نے پہلے سیٹ کا ٹائی بریکر 7۔4 سے جیتنے کے بعد چینی کھلاڑی پر دبا¶ بنائے رکھا اور انہیں دوسرے سیٹ میں واپسی کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں ہندوستانی کپتان بھوپتی نے عالمی ریکنگ میں 263 ویں نمبر کے کھلاڑی پرجنیش کو یبنگ کے خلاف اتار دیا۔ پرجنیش نے ہندوستان کی امیدوں کو برقرار رکھا اور 6۔4، 6۔2 سے یہ میچ جیت لیا۔ پرجنیش نے پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں 3۔0 کی برتری قائم کرکے ہندوستان کی جیت یقینی بنادی۔ پرجنیش کے 6۔2 سے دوسرا سیٹ جیتنے پر پورے ہندوستانی خیمہ خوشی لہر دوڑ گئی۔ یقینی طور پر یہ ایک غیریقینی جیت تھی۔ ہندوستان نے اس سے قبل 2010 میں چنئی میں برازیل کے خلاف 0۔2 سے پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے جیت حاصل کی تھی۔ اس طرح ہندوستان نے لگاتار پانچویں برس عالمی گروپ پلے آف میں جگہ بنالی۔ اس سے ہندوستان 2014 میں سربیا سے ، 2015 میں چیک جمہوریہ سے ۔ 2016 میں اسپین سے اور 2017 میں کناڈا سے پلے آف میں ہار ا تھا۔ ہندوستان آخری بار 16 ملکوں کے عالمی گروپ میں 2011 میں کھیلا تھا۔ جہاں اسے پہلے را¶نڈ میں سربیا سے شکست کا سامنا کرناکرنا پڑا تھا۔
پیس کاعالمی ریکارڈ،ہندوستان عالمی گروپ کے پلے آف میں
