کندامبی سری کانت بنے دنیا کے نمبر ون شٹلر

دہلی، 12 اپریل (یو این آئی ) گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں جیت کے گھوڑے پر سوار ہندستان کے اسٹار شٹلر کندامب¸ سری کانت نے جمعرات کو تازہ جاری ورلڈ بیڈمنٹن رینکنگ میں بڑی کامیابی اپنے نام کر لی اور پہلی بار دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی بن گئے ۔ سری کانت نے گولڈ کوسٹ میں چل رہے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کا آغاز دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی کے طور پر کیا تھا لیکن جمعرات کو جاری ب¸ ڈبلیو ایف عالمی رینکنگ میں وہ ایک مقام اٹھ کر ٹاپ پر پہنچ گئے جو ان کے کیریئر کی بہترین درجہ بندی ہے ۔ہندستانی شٹلر نے سال 2017 میں ریکارڈ چار سپر سریز خطاب اپنے نام کئے تھے ۔ 25 سالہ شٹلر کے اب سب سے زیادہ 76895 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔وہیں ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ دوسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔دنیا کے ٹاپ 10 بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں وہ ہندستان کے سرفہرست اور واحد کھلاڑی بھی ہیں۔ گولڈ کوسٹ میں مکسڈ ٹیم بیڈمنٹن مقابلے میں سری کانت نے جیت میں اہم کردار ادا کیا اور فائنل میں سابق نمبر ایک ملائیشیا کے لی چونگ وی کے خلاف اپنا اہم سنگلز میچ جیتا۔گزشتہ سال اکتوبر میں سری کانت نے ڈنمارک اوپن ٹائٹل جیت لیا تھا اور یہ کامیابی حاصل کرنے والے پرکاش پادکون کے بعد وہ دوسرے ہندوستانی شٹلر ہیں۔ اس کے علاوہ سائنا نہوال کے بعد وہ ایک ہی سال میں تین سپر سریز خطاب جیتنے والے بھی وہ ملک کے پہلے مرد بیڈمنٹن کھلاڑی بھی ہیں۔سری کانت فرانسیسی اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد درجہ بندی میں چوتھے مقام سے اٹھ کر دوسری پوزیشن پر پہنچے تھے ۔ خواتین کے سنگلز میں ہندوستان کی پی وی سندھو اپنے تیسرے مقام اور سائنا نہوال اپنے 12 ویں مقام پر بنی ہوئی ہیں۔ خاتون ڈبلز ، مرد ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں فی الحال ٹاپ 10 میں ہندستان کا کوئی کھلاڑی نہیں ہے ۔