اُردو یونیورسٹی میں داخلے جاری ‘ انٹرنس پر مبنی کورسز کے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 7مئی

Taasir Urdu News Bureau: Uploaded | 28 Apr 2018

حیدرآباد، 27اپریل(پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ریگولر ( روایتی طرز تعلیم) کورسز میں داخلے جاری ہےں۔ مختلف کورسز میں داخلے بذریعہ انٹرنس ٹسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر دیے جارہے ہےں۔ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس حیدرآباد کے علاوہ دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں، کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیک کے لیے انٹرنس پر مبنی ریگولر پروگرامس میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ 7 مئی مقرر ہے۔ ان کورسز میںپی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، عربی ،فارسی، مطالعا ت ترجمہ ؛ مطالعات نسواں ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، سیاسیات، سوشل ورک ، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ ، معاشیات،سوشیالوجی؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، حیوانیات؛ کمپیو ٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس پر مبنی کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم اے(عربی)؛ ایم بی اے؛ ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجو یٹ پروگرامس ( بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سا ئنس) ) اور پیشہ ورانہ ڈپلوما (ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئر نگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹر یکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ، آٹوموبائل انجینئرنگ ، اپیرل انجینئرنگ) شامل ہیں۔ درخوا ستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی ۔ تمام پروگراموں کیلئےای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کیلئے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں/ڈگری میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان یا مضمون، اردو کامیاب ہوں یا مصرحہ مدرسوں سے فارغ ہوں (مدرسوں کی فہرست ای – پراسپکٹس میں دی گئی ہے)۔ان کے علاوہ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ 9 جولائی ہے۔ اس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ( اردو، انگریزی، ہندی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیا ت ،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس) ۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم-ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم-ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجو یٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ پی جی ڈپلوما ان اسلامک بینکنگ، پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ، آئی ٹی آئی طلبہ کے لیے پالی ٹیکنک میں لیٹرل انٹری۔جزوقتی ڈپلوما پروگرام ( اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز) شامل ہیں۔ مزید تفصیل اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔