بہارشریف میں بہارویکاس میلہ کا افتتاح

بہارشریف25اپریل(توصیف جمال)شہر کے نالا روڈ واقع بہار ویکاس میلہ کا افتتاح ممبرپارلیامنٹ کوشلیندر کمار نے ریون کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ممبر پارلیامنٹ نے کہا کہ اس طرح کے میلہ لگنے سے باشندگان کو کافی فائدہ پہنچتا ہے،کیونکہ مذکورہ میلہ میں دیگر ریاستوں کے بہتر کاریگر وں کے ذریعہ بنائی گئی سامانیں خرید نے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریا ستی سرکار بھی اس طرح کے میلہ کے فروغ کےلئے مو¿ثر اقدامات اٹھاتے رہتے ہیں۔ ایم پی موصوف نے کہا کہ ان دنوں میلہ لگا ئے جانے سے عوام کی بھیڑ امنڈ پڑے گی۔ بعد میں میلہ کے روئے رواں آشیش کمار نے بتایا کہ ہر سال کے طرح امسال بھی گرمی کے موقع پر میلہ لگایا گیا ہے۔ جس میں مختلف ریاستوں کے بنے ہوئے سامان خریداری کےلئے دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور بڑوں کے لئے مختلف طرح کے جھولے لگائے گئے ہیں ۔ جس سے لوگ پوری طرح لطف اندوز ہو سکے گیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پورے میلے کی نگرانی تیسر ی آنکھ سے کی جائے گی۔