جیت حاصل کرنے اتریں گے گمبھیر اور رہانے

جے پور، 10 اپریل (یو این آئی ) آئی پی ایل 11 میں اپنے پہلے میچ ہار نے والے دہلی ڈئیر ڈیولس کپتان گوتم گمبھیر اورراجستھان رائیل کے اجنکیا رہانے بدھ کو یہاں سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں جیت کی لے حاصل کرنے کے ارادے سے اتریں گے ۔راجستھان کی ٹیم دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں لوٹی ہے اور اپنے گھریلو میدان جے پور میں پہلا میچ کھیلنے جا رہی ہے ۔راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن بھی حالیہ وقت میں اتھل پتھل کے دور سے گزری تھی اور کافی مشقت کے بعد اسے آئی پی ایل میچوں کی میزبانی کی منظوری ملی تھی۔ راجستھان کو اپنے پہلے میچ میں کل حیدرآباد میں سنرائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں نو وکٹ کی کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دہلی کی ٹیم آٹھ اپریل کو موہالی میں کنگز الیون پنجاب کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست کھا گئی تھی۔دونوں ہی ٹیمیں اس میچ میں فتح حاصل کرنے کے لئے پورا زور لگا دیں گی۔ دہلی کے کپتان گوتم گمبھیر کو دیکھنا ہوگا کہ ان کی ٹیم راجستھان کے خلاف اچھا اسکور کھڑا کرے ۔ گمبھیر نے پنجاب کے خلاف نصف سنچری تو بنائی تھی لیکن باقی بلے باز توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے ۔ گمبھیر کو نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کے بلے بازی آرڈر کے بارے میں ابھی سے فیصلہ کر لینا ہوگا۔یہ بلے باز اوپننگ میں ٹیم کو تیز آغاز دے سکتا ہے جس طرح کا آغاز کے کے آر کو سنیل نارائن دے رہے ہیں۔ پنت پنجاب کے خلاف پانچویں نمبر پر اترے تھے اور انہوں نے 13 گیندوں میں 28 رنز بنائے تھے ۔اس میچ میں کولن منرو چار اور تیسرے نمبر کے بلے باز شریس ایر 11 رن پر آ¶ٹ ہو گئے تھے جبکہ وجے شنکر نے 13 رن بنائے ۔پنت کو ان بلے بازوں سے اوپر لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل وقت لے کر ٹیم کے لئے بڑی اننگز کھیل سکیں۔ راجستھان کی ٹیم نے حیدرآباد کے خلاف بیٹنگ میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹیم صرف 125 رن ہی بنا سکی تھی جو مخالف ٹیم کو روکنے کے لئے کافی نہیں تھا۔راجستھان کے پاس کپتان رہانے ، سنجو سیمسن، بین اسٹوکس اور جوس بٹلر کے طور پر بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔راجستھان کے لیے بدقسمتی رہی تھی کہ اس کے آسٹریلوی بلے باز ڈی آرس¸ شارٹ صرف چار رنز بنا کر کین ولیمسن کے راست تھرو پر رن آ¶ٹ ہو گئے تھے اور پھر بین اسٹوکس بھی کچھ خاص نہیں کر پائے تھے ۔راجستھان کو اپنی زمین پر اگر بہتر کارکردگی کرنا ہے تو اس کے غیر ملکی بلے بازوں کو ہندستانی پچوں اور کنڈیشنز سے مطابقت کرنی ہوگی ۔