دولت مشترکہ تمغہ فاتحین سے وزیراعظم کی ملاقات

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں کے میڈلسٹ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے تمام میڈلسٹ کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران تمغہ جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیں اور جو کھلاڑی میڈل نہیں جیت سکے ان کا بھی حوصلہ بڑھایا اور ان کی بھی اچھی کارکردگی کرنے پر تعریف کی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ گولڈ کوسٹ جیسے بڑے اسٹیج پر کھلاڑیوں کی کارکردگی نے بڑے پیمانے حوصلہ افزائی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی نے ہندوستان کی سطح کو کافی بلند کیا ہے ۔جب بھی کوئی ہندستانی کھلاڑی عالمی اسٹیج پر کھڑا ہوتا ہے اور ہمارا ترنگا لہراتا ہے تو وہ ایک بہت فخریہ لمحہ ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کی زندگی بہت متاثر کن اور مستحکم ہوتی ہے ۔انہوں نے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور خاتون مکے باز ایم سی میریکوم کی مثال بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ میریکوم نے رہنما ہونے کے باوجود دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا۔مسٹر مودی نے ساتھ ہی قومی بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی رہے اور اب نوجوانوں کو تیار ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ صلاحیت ، مشق، یکسوئی اور مشقت کے ساتھ کھلاڑیوں میں ذہنی طور پر مضبوطی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گرو، ٹیچروں اور مینٹرز سے ہمیشہ سیکھتے رہیں جنہوں نے انہیں بچپن میں تیار کیا تھا۔اس دوران مرکزی وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور بھی موجود تھے ۔