نڈال -بارسلونا کوارٹر فائنل میں

بارسلونا، 27 اپریل (یو این آئی ) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن گلیرمو گارسیا لوپیز کو مسلسل سیٹوں میں 6۔1، 6۔3 سے شکست دے کر بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جبکہ پانچویں نمبر کے کھلاڑی گریگور دمتروو نے پسینہ بہا کر جیت درج کی۔10 بار بارسلونا میں چمپئن رہ چکے ٹاپ سیڈ نڈال نے ہم وطن کھلاڑی پر آسان جیت درج کی اور کلے کورٹ پر مسلسل 40 سیٹ جیتنے کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔اگرچہ پانچویں رینک بلغارین کھلاڑی کو تیونس کے مالک جذر¸ کے خلاف تین سیٹ میں پسینہ بہانے کے بعد 7۔5 ،3۔6 ،7۔6 سے کامیابی ملی۔ہسپانوی کھلاڑی اور دنیا میں 11 ویں رینک پابلو کارینو بستا نے 27 ویں رینک فرانس کے ایڈرین مناریو کو 6۔2 ،4۔6 ،7۔6 سے سخت جدوجہد میں شکست دی جو دن کا ایک اور دلچسپ مقابلہ رہا اور نڈال کے کورٹ کے برابر میں کھیلا گیا جس نے ناظرین کی خاصی توجہ کھینچی ۔دنیا میں 88 ویں درجہ بندی کے جذر¸ نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد دوسرے سیٹ میں واپسی کر لی اور تیسرے سیٹ میں بھی دوسری سیڈ دمتروو کے خلاف 4۔2 کی برتری بنا کر سب کو چونکا دیا۔سابق نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کے ایک دن پہلے مارٹن کلجان کے ہاتھوں ہارنے اور کائی نشیکوری کے گارسیا لوپیز کے سامنے ریٹائر ہوکر باہر ہو جانے کے بعد ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں میں دمتروو کے بھی باہر ہونے کا امکان بڑھ گیا تھا۔
لیکن تیونس کے کھلاڑی کو تیسرے سیٹ کے ٹائ¸ بریک میں کندھے میں درد کی وجہ سے میڈیکل ٹائم آ¶ٹ لینا پڑا اور 5۔5 کی برابری پر دمتروو نے ٹائ¸ بریک جیت کر الٹ پھیر ٹال دیا۔بلغارین کھلاڑی نے دو گھنٹے 49 منٹ کی جدوجہد کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسری طرف کلجان نے اسپین کے فلیسیانو لوپیز کو 6۔1 ،6۔4 سے شکست دی۔وہیں گزشتہ سال کے رنر اپ ڈومنیکن تھیم نے سلوواکیہ کے جوزف کووالک کو 7۔6 ،6۔2 سے اور یونان کے اسٹیفا نوس ستسپاس نے ا سپین کے البرٹ راموس ونولاس کو 6۔4 ،7۔5 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔