وزیر اعظم مودی نے رمضان کی دی مبارکباد ، کہا : پیغمبر محمد کے پیغامات پر چلنے کی ملے گی ترغیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-Apr-2018

ئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے پیغمبر محمد کے پیغامات پر عمل کرنے کی آج ہم وطنوں سے اپیل کی۔ وزیر اعظم مودی نے ریڈیو سے نشر ہونے والے اپنے 43 ویں ’من کی بات پروگرام میں کہا کہ میں تمام ہم وطنوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ موقع لوگوں کو امن اور خیر سگالی کے ان (پیغمبر محمد کے ) پیغامات پر چلنے کی ترغیب دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان پیغمبر محمد کی تعلیم اور ان پیغامات کو یاد کرنے کا موقع ہے اور ان کی زندگی سے سبق لے کر مساوات اور بھائی چارے کے راستے پر چلنا تمام کی ذمہ داری بنتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بار ایک انسان نے پیغمبر صاحب سے پوچھا اسلام میں کون سا کام سب سے بہتر ہے؟ پیغمبر محمد نے جواب دیا کہ کسی غریب اور ضرورت مند کو کھانا کھلانا اور سبھی سے محبت و شفقت سے ملنا، چاہے آپ انہیں جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پیغمبر صاحب علم اور ہمدردی میں یقین رکھتے تھے۔ انہیں کسی بات کا غرور نہیں تھا۔ وہ کہتے تھے کہ انا ہی علم کو شکست دیتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر محمد صاحب کا خیال تھا کہ اگر آپ کے پاس کوئی بھی چیز آپ کی ضرورت سے زیادہ ہے ، تو آپ اسے کسی ضرورت مند شخص کو دے دیں۔ لہذا رمضان میں عطیات کی بھی بہت اہمیت ہے۔