ڈیونیٹ ادارہ کے ذریعہ ٹریننگ نیڈاسسمنٹ پروگرام کے لئے ضلع سطحی میٹنگ

بتیا،25اپریل(انیس الوریٰ)،عوامی تعلیمی ڈائریکٹوریٹ پٹنہ اوریونسیف کے توسط سے ٹولہ سیوک اورتعلیمی خدمت گاروں کے لئے ٹرینند ماڈیول تیار کرنے کے لئے فیڈ بیگ لینے کے لئے ریاست کے پانچ اضلاع مغربی چمپارن، بانکا، پٹنہ، پورنیہ اورگیا ضلع کا انتخاب کیاگیاہے۔ اس کے لئے مغربی چمپارن ضلع میں یونیسیف کے ڈیونیٹ ادارہ کے ذریعہ ٹی این اے (ٹریننگ نیڈ اسسمنٹ) پروگرام کے انعقاد کے لئے ضلع سطحی میٹنگ کا انعقاد ضلع خواندگی دفتر بتیا میں کیا گیا، میٹنگ میں مہادلت ، دلت، اقلیتی اور انتہائی پسماندہ طبقہ اکچھر آنچل منصوبہ اور خواندگی کے پروگرام پر تفصیل سے مذاکرہ کیا گیا۔ میٹنگ میں عوامی تعلیمی ڈائریکٹوریٹ پٹنہ اور یونیسیف کے وسائل ملازم پنکچ کمار، دویندر کشور جھا، اور شکل دیپ پاسوان،ایس آر جی جموئی نے مختلف نقات پر مذاکرہ کیا۔ اس کے بعد ریاست گیر ٹیم کے ذریعہ ضلع پروگرام افسر سرور جہاں ، ایس آر جی میری ایڈلین، چیف کوآرڈینیٹر کے آر پی مینا ٹان سیما کماری، اور کے آر پی مجھولیا، اوپندر شکل سنگھ ذاتی طور پر الگ الگ مشورہ ، فیڈ بیک لیا گیا۔ ضلع پروگرام افسرخواندگی سرور جہاں نے بتایا یہ ٹیم دودنوں تک منتخب دونوں بلاکوں مجھولیا اور مینا ٹانڈ میں جاکر بلاک تعلیمی افسر ، بلاک کوآرڈینٹر اور ٹولہ سیوک وتعلیمی مرکز، تعلیمی رضاکاروں سے فیڈ بیک لیں گے اس کے بعد ماڈیول بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی ٹولہ سیوکوں اورتعلیمی مرکز، تعلیمی رضاکاروں کو تعلیمی طور سے مضبوط کرنے کے لئے ٹریننگ کا انعقاد کیاجائے گا۔ میٹنگ میں ضلع خواندگی ممبرسمیت کلرک خواندگی ارون کمار اور آئی ٹی ٹی کوآرڈینٹر جیویر فرانسیس نے حصہ لیا۔