گیس ایجنسی لوٹ واقعہ کا پولیس نے کیا خلاصہ

سمستی پور 25اپریل(فیروز عالم) سمستی پور شہر کے تاج پور روڈ میں گذشتہ دنوں ایک گیس ایجنسی کے ملا زم سے ہوے ساڑھے سات لاکھ روپیہ لوٹ معاملے کا پولیس نے انکشاف کر لیا ہے ساتھ ہی اس معاملے میں ملوث چار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سمستی پور کے ضلع پولیس کپتان دیپک رنجن نے صحافیوں کو بتایا گذشتہ ۹ اپریل کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب گیس ایجنسی کے ملازم وجے شنکر شرما ساڑھے سات لاکھ روپیہ لیکر بینک میں جمع کرنے جا رہے تھے تبھی جرائم پیشوں نے اس لوٹ کے واقعہ کو انجام دیا تھا۔اس معاملے میں انہوں نے معاملے کے انکشا ف کےلئے ڈی ایس پی تنویر احمد کی قیادت میں ایم ٹیم تشکیل دی تھی۔ٹیم نے سی سی سی ٹی وی فوجی اور سائنسی تحقیق کی بنیاد پر چھاپہ ماری کر نہ صرف معاملے کاانکشاف کیا بلکہ چار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار جرائم پیشہ افراد کے پاس سے پولیس نے لوٹ 176000 ہزار روپیہ نقد کے علاوہ ایک پسٹل چار کارتو س۔ ایک موٹرسا ئیکل اور چار موبائل برآمد کیا ہے۔گرفتار جرائم پیشوں میں راجیو کمار عرف آر کے ولد مہیش سہنی ساکن کیسور لکھنے پٹی تھانہ وارث نگر۔سوویت کمار ولد رام بابو رائے محلہ کاشی پور۔نیرج کمار عرف چھوٹو ولد چندرجیت پرساد ساکن منیار پور تھانہ کلیان پور اور سوجیت کمار ولد رام ورکچھ رائے ساکن سوبرس سمستی پور شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار سبھی جرائم پیشہ افراد نے اقبال جرم کر لیا ہے۔