آسٹریلیا میں سات افراد کی لاشیں برآمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-May-2018

سڈنی.مغربی آسٹریلیا کے مارگریٹ دریا کے نزدیک ایک دیہی قصبے میں سات افراد مردہ پائے گئے۔ مغربی آسٹریلیا کے پولیس کمشنر کرس ڈاؤسن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں اوسمنگٹن کے نزدیک ایک مقام سے چار بچوں اور تین بالغ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

جائے واقعہ سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

ڈاؤسن نے کہا، “میں اسے صرف ایک خوفناک واقعہ ہی کہہ سکتا ہوں”۔