اترپردیش : اب مدارس میں این سی ای آر ٹی نصاب تعلیم سے ہوگی پڑھائی ، یوگی کابینہ نے دی منظوری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-May-2018

لکھنو : اترپردیش کے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اب این سی آر ٹی نصاب کے تحت تعلیم دی جائے گی ۔ وزیر اعلی یوگی کی صدارت میں گزشتہ روز ہونے والی کابینہ کی ایک میٹنگ میں مدرسہ تعلیم میں تبدیلی کو منظوری دی گئی۔ اب مدارس کے طلبہ اردو کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی میڈیم سے بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

ریاست کے ترجمان شری کانت شرما نے کابینہ کے فیصلہ کی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم کے علاوہ ریاضیات ، سائنس ، انگریزی ، کمپیوٹر اور سوشل سائنس جیسے موضوعات کی پڑھائی نہیں ہوتی ہے ۔ حکومت نے مدرسہ بورڈ کو مدارس کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ سبجیکٹ اور درجہ کے اعتبار سے این سی ای آر ٹی کی کتابیں نصاب میں شامل کرنے اور اردو کے ساتھ ساتھ ہندی و انگریزی میڈیم میں بھی تعلیم کی تجویز پیش کی ہے۔

شرما نے کہا کہ اس سے مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کے معیارتعلیم میں اضافہ ہوگا اور وہ مین اسٹریم میں آسکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ بورڈ پوٹل شروع کئے جانے سے مدراس کے تعلیمی نظام میں کافی بہتری آئی ہے۔