Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-May-2018
امریکہ میں نیویارک کے اٹارنی جنرل ارک سچنیئی درمن نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیاہے ۔چار خواتین نے ان پر جنسی استحصال کا الزام لگایاہے ۔
نیویارک کے ایک رسالہ میں اٹارنی جنرل کے ذریعہ چارخواتین کے جنسی استحصال کی خبرشائع ہوئی تھی جس کے کچھ گھنٹے بعد ہی گورنر اینڈریوکیومو نے ان سے استعفی طلب کرلیا۔
مسٹر سچنیئی درمن نے اپنے بیان میں کہا،’’گزشتہ کئی گھنٹوں کے دوران مجھ پر سنگین الزامات لگائے گئے ۔میں ان الزامات کو مستردکرتاہوں ۔ان الزامات کا میرے پیشہ وارانہ رویہ اور کاما کاج سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان الزامات کی وجہ سے میں دفترمیں ٹھیک طرح سے کام کاج نہیں کرسکتا۔اس لئے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہاہوں ۔