Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

انوشکا کوماؤں کے عالمی دن کی مبارکباد دینے میں تاخیربھاری پڑگئی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2018

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو سوشل میڈیا پر ماؤں کے عالمی کے موقع پراپنے مداحوں کو ایک دن کی تاخیر سے مبارک باد دینا بھاری پڑگیا۔

دنیا کے بیشترملکوں میں مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کا دن منایا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے عوامی شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مبارک باد دیتے ہیں لیکن انوشکا شرما کو مبارک باد دینا بھاری پڑگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پرانوشکا شرما کو تنقید کا نشانہ انسٹاگرام پران کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر بنی ہے۔ یہ تصویر ان کی بچپن کی ہے جس میں ان کی والدہ انہیں گود میں اٹھائے ہوئے ہے، تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اس کی وجہ ان کی والدہ ہیں، یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے فالوورزکو ایک دن کی تاخیرسے مبارک باد کی ہے۔

انوشکا کی جانب سے تصویر اور مبارک باد شیئر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ انہیں بتایا گیا کہ ماؤں کا عالمی دن 13 مئی تھا 14 مئی نہیں۔ دوسری جانب انوشکا کی حمایت میں بھی کئی لوگ میدان میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انوشکا شرما بھارت میں نہیں اس لئے وقت کے فرق کی وجہ سے ایسا ہوا، جب کہ کچھ نے کہا کہ وہ کام میں مصروف تھیں اس وجہ سے تاخیرہوگئی۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما ان دنوں شاہ رخ خان اورکترینہ کیف کے ہمراہ فلم ’’زیرو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

About the author

Taasir News Network