Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-May-2018
آئی پی ایل 2018 کے ایک میچ میں آج ممبئی انڈینس نے کنگس الیون پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب نے 6 وکٹ گنواکر مقررہ 20 اوورس میں 174 رن بنائے اور ممبئی انڈینس کو جیت کیلئے 175 رنوں کا ہدف دیا ، جس کو ممبئی نے چار وکٹ گنواکر 19 اوورس میں حاصل کرلیا
ممبئی انڈینس کی جانب سے سوریہ کمار نے 57 رن ، لوئس نے 10 رن ، ایشان کشن نے 25 رن ، ہاردک پانڈیا نے 23 رن ، کپتان روہت شرما نے 24 رن اور کنال پانڈیا نے 31 رن بنائے پنجاب کی طرف سے مجیب الرحما ن نے دو وکٹ لئے جبکہ تائی اور اسٹونس نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
قبل ازیں کنگس الیون پنجاب کی شروعات اچھی رہی اور اس کو پہلا جھٹکا 54 کے مجموعی اسکور پر لوکیش راہل کی شکل میں لگا ۔ راہل نے 20 گیندوں پر 24 رن بنائے ۔ اس کے بعد ایک جانب سے کرس گیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 40 گیندوں پر 50 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں یوراج سنگھ نے 14 ، کرون نائر نے 23 ، اکشر پٹیل نے 13 ، اسٹوئنس نے 29 ، مینک اگروال نے 11 رن بنائے ۔ ممبئی کی طرف سے میکلنگھن ، بمبرہ ، ہاردک پانڈیا ، مینک مارکنڈے اور بین کنٹنگ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا