Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-May-2018
ممبئی: سلامی بلے باز سوریہ کمار یادو کی تیز ترین نصف سنچری کی بدولت ممبئی انڈینس ٹیم نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں جاری آئی پی ایل کے 37 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف4 وکٹ کے نقصان پر 181 رنوں کا مضبوط اسکور بناکر کولکاتانائٹ رائیڈرس کو 13 رنوں سے شکست دے دی۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس 20 اوور میں 6 وکٹ پر 168 رن ہی بناسکی۔ رابن اتھپا کی نصف سنچری بھی شکست سے نہیں بچاسکی۔ رابن اتھپا نے 54 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ نتیش رانا نے 31 اور کپتان دنیش کارتک نے ناٹ آوٹ 36 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن ممبئی انڈینس کے گیند بازوں نے بہترین گیند بازی اور فیلڈنگ سے کولکاتا کو روک لیا۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ کولکاتا اس میچ کو جیت لے گی، لیکن ممبئی انڈینس کے گیند بازوں نے کمال دکھایا اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا
ممبئی انڈینس کی طرف سے ہاردک پانڈیا نے دو وکٹ لئے جبکہ جے بمرا، میکلنگھن، کنال پانڈیا اور ایم مارکنڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل ممبئی انڈینس نے سوریہ کمار یادو کی تیز نصف سنچری کی بدولت 181 رن کا اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ سوریہ کمار نے 59 رن، ایون لوئس نے 43 رن اور ہاردک پانڈیا نے ناٹ آوٹ 35 رن بنائے تھے۔ اس طرح ممبئی نے صرف اپنے چار وکٹ گنوائے اور 181 رن بناکر کولکاتا کو 182 رنوں کا ہدف دیاتھا۔ جبکہ کولکاتا کی جانب سے سنیل نارائن اور آندرے رسیل نے دودووکٹ حاصل کئے
اس سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان دنیش کارتک نے ٹاس جیت کر گیند بازی کافیصلہ کیا۔ کولکاتا نے اپنی ٹیم میں دوتبدیلی کی تھی۔ رنکو سنگھ کی جگہ نتیش رانا اور تیز گیند بازی شیوم ماوی کی جگہ پرسدھ کرشنا کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ماوی زخمی ہیں، ممبئی نے اپنی ٹیم میں ایک بھی تبدیلی نہیں کی
ممبئی نے جمعہ رات کو پنجاب کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا تھا۔ آج اس جیت کے ساتھ وہ مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ دوسری طرف کولکاتا نے اب تک 10 میچوں میں پانچ میچ جیت سکی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر ابھی برقرارہے