Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-May-2018
سری نگر۔ جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گرفتار کئے گئے چار ملیٹنٹ تین مقامی نوجوانوں کی حالیہ ہلاکت کے واقعہ میں ملوث ہیں۔ پولیس نے ان کے 6 اعانت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے جنگجوو¿ں کی شناخت بلال احمد نجار، اعجاز احمد گوجری، ندیم کالیا اور ناصر احمد موچی کی حیثیت سے کی ہے۔
شمالی کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) سنیل گپتا نے کہا کہ گرفتار کئے گئے ملیٹنٹ تین مقامی نوجوانوں کی حالیہ ہلاکت کے واقعہ میں ملوث ہیں۔