باہوبلی کو ٹکر دینے کے لئے سنی لیونی نے لیا یہ اوتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-May-2018

سنی لیونی ایک بار پھراپنے فینس کو حیران کرنے واپس آئیں ہیں ۔ مگر اس بار نہ تو بات کسی فوٹوشوٹ کی ہے اور نہ ہی آئٹم نمبر کی ۔ ان کی ساوتھ انڈین فلم ویرما دیوی کا پوسٹر لانچ ہوا کیا گیا ہے ۔ سنی نےخود اپنے ٹویٹر سے بھی یہ تصویر شیئر کی ہے ۔ اس تصویر میں وہ گھوڑے پر سوار ہیں ۔ تمل اور تیلگو زبان میں بن رہی یہ فلم ملیا لم ، کنڈ اور ہندی میں بھی رلیز کی جائے گی۔ ویسے سنی لیونی اس سے قبل بھی متعدد ساوتھ انڈین فلموں کے گانوں میں نظر آچکی ہیں ۔ مگر فلم میں لیڈ اداکارہ کے طور پر یہ انکا پہلا موقعہ ہوگا ۔ فی الحال فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے ۔

فلم سے متعلق اپنے کردار کے بارے میں نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے سنی نے کہا کہ ’’ کردار کےلئے انہیں کافی تیاری کرنی پڑی ،لیکن اس درمیان کافی کچھ سیکھنے کو بھی ملا ۔ اب وہ اس فلم کو لے کر کافی پر جوش ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کےلئے انہیں تمل زبان کی کلاسیز بھی لینی پڑیں اور ساتھ ہی لاس انجیلس اور ہندوستان میں گھڑ سواری کی ٹرینگ بھی کی ۔