Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-May-2018
بھوپال۔ کانگریس صدر راہل گاندھی مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور کے پپليامنڈی میں آئندہ چھ جون کو ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے یہ ایک طرح سے انتخابی مہم کا آغاز قراردیاجارہاہے۔پردیش کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین مانک اگروال نے آج یہاں ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ چھ جون کو مندسور میں کسانوں پر فائرنگ کی پہلی برسی پر پپليامنڈي میں خراج تحسین پیش کی جائے گئی۔ مسٹر گاندھی اس اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ اور ریاست کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود رہیں گے۔
مسٹر اگروال نے بتایا کہ خراج تحسین پروگرام کے لئے کانگریس پارٹی سطح پر تیاری تیزی سے چل رہی ہیں۔ گزشتہ سال پپليامنڈي میں کسانوں کے مظاہرے کے دوران پولیس نے گولیاں چلائی تھیں، جس میں پانچ کسانوں کی موت ہو گئی تھی۔ لہذا کانگریس نے چھ جون کو پہلی برسی پر خراج تحسین پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔
مسٹر کمل ناتھ کی ریاستی کانگریس صدر کے طور پر تاجپوشی کے بعد مسٹر گاندھی کا یہ پہلابڑااجتماع ہوگا۔ کانگریس پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز بھی كرےگي۔
ریاست میں کانگریس دسمبر 2003 سے اقتدار سے باہر ہے۔ اس سال 2008 اور 2013 کے اسمبلی انتخابات میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کانگریس کی مرکزی قیادت نے سابق مرکزی وزیر اور چھندواڑہ کے ایم پی کمل ناتھ کو ریاستی صدر کے طور پر کمان سونپ كر اس بار حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو زبردست چیلنج پیش کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد اب کانگریس کے علاوہ بی جے پی نے بھی اپنی پوری طاقت مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں جھونکنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔