Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-May-2018
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا کی 18 ویں سال گرہ پر ایک اموشنل پوسٹ کر کے مبارکبا یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر سہانا کی فوٹو کے ساتھ ایک پوسٹ مین شاہ رخ نے لکھا ۔مجھے پتہ ہے کہ تم اڑنے کیلئے بنی ہو۔سہانہ کی یوم پیدائش 22 مئی کو تھی۔اس سے پہلے گوری خان نے بھی سہانہ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
شاہ رخ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا،’ میں یہ ہمیشہ جانتا ہوں کہ ہر بیٹی کی طرح ،تم بھی اڑنے کیلئے بنی ہو اب تم قانونی طور پر وہ سب کچھ کر سکتی ہو جو 16 سال کی عمر سے کرتی آ رہی ہو،۔شاہ رخ نے اس پیغام کے ساتھ سہانہ کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بیچ پر فلائنگ پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔شاہ رخ کے اس انسٹا گرام پوسٹ کو قریب 6 لاکھ لائکس ملے ہیں۔
شاہ رخ خان کے اس پوسٹ سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے والد ہی نہیں ،دوست بھی ہیں۔ویسے شاہ رخ کئی موقعوں پر کہہ چکے ہیں کہ وہ سہانہ کو لیکر بہحد پروٹیکٹو ہیں۔یہ جذباتی میسیج بھی یہی دکھاتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی بیٹی کو لیکر کتنے سینسٹو ہیں۔سہانہ کی بات کریں تو وہ ماں سے زیادہ اپنے پاپا کے قریب ہیں۔