! تو کیا ڈراونی فلموں سے ڈرتا ہے بالی ووڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2018

ساؤتھ کی کچھ ہارر فلموں میں کام کر چکی اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ ہندی سنیما نے اصل میں ہارر شیلی کو زیادہ نہیں آزمایاہے۔تاپسی پنو نے بتایا کہ “میں نے ساؤتھ میں دو بیحد سکسیز فل ہارر فلموں میں کا م کیا ہے ۔میری ساؤتھ فلم انڈسٹری میں آخری فلم ‘آنندو برہما’تھی۔جو ایک ہارر فلم تھی۔یہ کافی اچھی رہی اور “کنچنا 2″نے بھی ویسا ہی کام کیا ۔مجھے لگتا ہے کہ ہارر ایک شیلی ہے۔جسے ہندی سنیما نے ابھی تک زیادہ نہیں آزمایا ہے”۔

انہوں نے کہا ،”میرے پاس اسکرپٹ کے ساتھ دو ڈائریکٹر آئے ہیں۔جو شیلی کو جاننا چاہتے ہیں۔بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے اب تک ایرٹیکا سے الگ ہارر نہیں دیکھا ہے۔یہی وجہ ہے مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ہارر جیسی چیزوں کے بارے میں بتانے کیلئے متبادل نہیں ہیں۔جو ایروٹکا  سے ایک دم الگ ہیں”۔

ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ایکٹولی کام کرنے کے بعد ،تاپسی نے کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری سے الگ ،ہارر ساؤتھ میں سب سے زیادہ آزمائی گئی ٹائپ رہی ہے۔انہوں نے کہا “ساؤتھ میں ہارر سب سے کامیاب کیٹگری ہے۔اگر ساؤتھ میں میری خود کی ہارر فلم ہندی میں بنائی جاتی ہے تو مجھے حقیقت میں ان فلموں  میں کام کرنا اچھا لگے گا”۔