تین دھماکوں سے دہل اٹھا کابل: کئی لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-May-2018

افغانستان کے کابل میں تین دھماکوں کی خبر ہے۔مقامی ایجنسی’ٹولو نیوز’کے مطابق راجدھانی کے پی ڈی 13 اور پی ڈی 10 علاقے میں دھمکاے ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورس نے اس علاقے کو گھیراؤ کیا ہوا ہے۔پہلا دھماکہ کابل کے پی ڈی 13 میں واقع دشت بارچی میں ہوا۔اس کے بعد یہاں فائرنگ بھی ہوئی۔پی ڈی 13 پولیس ہیڈ کوارٹر جائے حادثہ سے کچھ ہی دوری پر ہے۔

اس کے آدھے گھنٹے کے بعد دوسرا دھماکہ  پی ڈی 10 میں ہوا۔فی الحال پولیس نے پہلے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

 واضح ہو کہ فریاب صوبہ کے بل چراغ منگل کو طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کر دیا تھا۔کئی گھنٹوں تک چلی لڑائی کے بعد دہشت گردوں نے اس علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔آس پاس کے کچھ دیگر علاقوں کو طالبان کے قبضے میں جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔