حکومت سازی کا دعوی پیش کرنے ٹیکسی سے پہنچے اٹلی کے نئے وزیر اعظم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-May-2018

اٹلی میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب وزیر اعظم عہدہ کیلئے منتخب کئے گئے جسیپے کونٹے حکومت سازی کا دعوی پیش کرنے کیلئے ٹیکسی سےپہنچے ۔ انہوں نے سرکاری لیموجین گاڑی کے استعمال سے انکار کردیا ۔ اٹلی کے ایک ٹی وی چینل کی جانب سے جاری ویڈیو میں کونٹے ٹیکسی سے راشٹرپتی بھون پہنچتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے بعد ٹیکسی کا کرایہ دے کر خود ہی دروازہ کھول کر اندر جاتے ہیں۔ وہاں موجود سیکورٹی اہلکارانہیں سیلوٹ تو کرتا ہے ، لیکن گاڑی کا دروازہ نہیں کھولتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 53 سالہ کونٹے پیشہ سے پروفیسر ہیں اور انہیں سیاست کا کوئی تجربہ نہیں ہے ، لیکن ملک میں تقریبا تین مہینے تک چلی سیاسی کھینچ تان کے بعد بائیں بازو کی پارٹی نے انہیں وزیر اعظم عہدہ کیلئے نامزد کیا تھا۔

الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی تھی ، جس کی وجہ سے کافی جوڑ توڑ کے بعد کونٹے کو منتخب کیا ۔ حالانکہ ان کی تعلیم کو لے کر بھی سوال اٹھے ہیں۔