Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست سیاست

خاتون نے کہا ’پاسپورٹ نہیں ملا تو کرلوں گی خودکشی‘، سشما سوراج نے کی مدد کی یقین دہانی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-May-2018

احمدآباد: پاسپورٹ نہ ملنے سے پریشان ایک خاتون نے ٹوئٹ کرکے خود کشی کی دھمکی دی ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو پورے معاملہ کی اطلاع دے کرفوری رپورٹ سونپنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد کی سنتوش بین ہری پرساد نے پاسپورٹ نہ ملنے پر پاسپورٹ دفتر کے باہر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔

گزشتہ ہفتہ بھی انہوں نے کیلاش مانسروور یاترا کے لئے شارٹ لسٹ ہوئے ایک جوڑے کی مدد کی تھی۔ دراصل یاترا کی لسٹ میں شوہر بیوی کانام الگ الگ بیچ میں تھا۔

وزارت خارجہ کے ذریعہ ہر سال منعقد ہونے والے اس یاترا کے لئے چندر نندی اور ان کی بیوی کا انتخاب ہوا تھا، لیکن 13 مئی کو نندی نے ٹوئٹ کرکے سشما کو بتایا کہ ان کی بیوی کی بکنگ کسی دیگر بیچ میں ہوئی ہے۔

نندی نے ٹوئٹ کرکے وزیرخارجہ سے اس پریشانی کو سلجھانے کی گزارش کی تاکہ وہ اور ان کی بیوی ایک ساتھ یاترا کرسکیں۔

سشما نے کچھ ہی منٹوں میں اس ٹوئٹ کا جواب دیا۔ انہوں نے اسے کمپیوٹر کی غلطی بتایا اور یقین دہانی کرائی کہ انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور دونوں ساتھ جاسکیں گے۔

About the author

Taasir News Network