Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2018
نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں آج شام یا رات میں آندھی چلنے کے ساتھ بارش ہونے یا گرج و چمک کے ساتھ بوندیں پڑنے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح یہاں ہلکے بادل چھائے رہے اور کم سے کم درجہ حرارت 26.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری کے ارد گرد رہنے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں پر صبح ساڑھے آٹھ بجے تک نمی کی سطح 43 فیصد رہی ۔ کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو اس موسم میں معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔