Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

راجستھان کو چاہئے جیت، پنجاب کرے گا دعویٰ مضبوط

اندور، 05 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل 11 میں اپنے اپنے پچھلے مقابلے ہار کر اتوار کو یہاں اترنے جا رہی راجستھان رائلس اور کنگس الیون پنجاب کی ٹیمیں جیت کی پٹری پر واپسی اور پلے آف کے لئے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے ارادے سے اتریں گی۔ پلے آف کے لئے پنجاب کی حیثیت راجستھان سے کہیں بہتر ہے ۔پنجاب کل ممبئی سے ہارنے کے باوجود آٹھ میچوں میں پانچ جیت اور 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ راجستھان اتنے ہی میچوں میں تین جیت اور چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ھے راجستھان نے بھی اپنا پچھلا مقابلہ دہلی ڈئیر ڈیولس سے دہلی میں بارش سے متاثرہ مقابلے میں محض چار رنز سے گنوایا تھا۔ راجستھان کو اس مقابلے میں جیت کی اشد ضرورت ہے ۔ہارنے کی صورت میں اس کے لئے آگے کے حالات مشکل ہو جائیں گے اور پھر اسے اپنے تمام باقی پانچ میچ جیتنے ہوں گے ۔یہ میچ جیتنے کے باوجود راجستھان کو باقی میچوں میں سے کم از کم چار میچ جیتنے ہوں گے ۔ پنجاب کے پاس اپنے دوسرے گھریلو میدان اندور میں ممبئی کے خلاف جیتنے کا اچھا موقع تھا جب اس نے چھ وکٹ پر 174 رن بنانے کے بعد ممبئی کے چار وکٹ 16 ویں اوور میں 120 کے اسکور پر گرا دیے تھے لیکن آخری اوورز میں پنجاب کے گیند بازوں نے کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جیت کو اپنے ہاتھوں سے پھسل جانے دیا۔پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون کو اس صورت حال کو تبدیل کرنا ہوگا۔میچ ایسی لاپرواہی سے نہیں گنوایا جا سکتا۔ ممبئی نے 15.3 اوور میں اپنے چار وکٹ 120 کے اسکور پر گنوا دیئے تھے لیکن 19 اوور کے اختتام پر اس نے میچ جیت لیا۔اس میں صاف ہے کہ پنجاب کے کھلاڑی اپنی جیت یقینی مان چکے تھے جس کی وجہ سے وہ میچ ہار گئے ۔ پنجاب جیسی خراب بولنگ راجستھان کے گیند بازوں نے دہلی کے خلاف اپنے گزشتہ میچ میں کی تھی جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دہلی نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں 17.1 اوور میں چھ وکٹ پر 196 رن کا مضبوط اسکور بنایا تھا۔ راجستھان کو پھر 12 اوور میں 151 رن کا نظر ثانی ہدف دیا گیا تھا لیکن راجستھان کی ٹیم چھ اوور میں 79 رن کے شاندار آغاز کے بعد اسے برقرار نہیں رکھ سکی اور پانچ وکٹ پر 146 رن ہی بنا سکی۔
پنجاب اور راجستھان دونوں کو اپنی بولنگ کو بہتر بنانا ہوگا تبھی وہ جیت کی توقع کر پائیں گی۔ دہلی کے خلاف انگلینڈ کے جوس بٹلر نے محض 18 گیندوں میں نصف سنچری ٹھوکتے ہوئے کل 26 گیندوں میں چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ ڈی آرسی شارٹ نے 25 گیندوں میں 44 رن بنائے لیکن سنجو سیمسن کا تین اور بین اسٹوکس کا ایک رنز بنا کر آ¶ٹ ہو جانا راجستھان کے لئے مہلک رہا۔ راجستھان کو اس نزدیکی ہار کے جھٹکے سے نکل کر اب پنجاب کے خلاف نئے حوصلے سے کھیلنا ہو گا ۔

About the author

Taasir News Network