میڈرڈ، 8 مئی (یو این آئی) اسپین کی گھریلو کھلاڑی کارلا سواریز نوارو نے دنیا کی چوتھی نمبر کی یوکرین کھلاڑی ایلینا سویتولیناکو پھیر بدل کا شکار بناکر یہاں میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سمونا ہالیپ نے آسان جیت کے ساتھ تیسرے دور میں جگہ بنالی ہے ۔سویتولینا کو نوارو نے 2۔6 7۔6 6۔4 سے شکست دی جبکہ ہالیپ نے ایلائس مرٹینس کو 6۔0 6۔3 سے ہراتے ہوئے مسلسل تیسرے خطاب کے لئے اپنا دعوی مزید مضبوط کردیا۔ نوارو نے پہلا سیٹ گنوانے کے بعد یوکرین کی کھلاڑی کے خلاف دوسرے سیٹ کا ٹائی بریکر جیتا اور تیسرے سیٹ میں اس کی سروس بریک کرکے 5۔4 سے برتری بنالی اور آخری سیٹ کے ساتھ میچ اپنے نام کیا۔ دنیا کی 25 ویں نمبر کی کھلاڑی نوارو حالانکہ اپنی زخمی ایڑی کو دوبارہ زخمی کر بیٹھیں۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے میچ جیتا۔ اسپینش کھلاڑی اگلا میچ امریکہ کی بیرنارڈ پیرو کے خلاف کھیلیں گی جنہوں نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو 6۔4 6۔3 سے ہرایا۔ اس سے قبل ٹاپ سیڈ رومانیا کی کھلاڑی ہالیپ نے ایک گھنٹے میں 23 وینرس اور 18 غلطیوں کے ساتھ بیلجیئم کی مرٹینس کو آسانی سے ہرایا۔ اسی کے ساتھ ہالیپ کا مرٹینس کے خلاف لگاتار 13 میچ جیتنے کا ریکاڑ بنالیا۔ ہالیپ کا اگلا میچ کرسٹینا پلسکووا کے ساتھ ہوگا۔ چیک کھلاڑی نے ایک دیگر میچ میں اسپین کی سارا سوریبیس ٹارمو کو 7۔5 6۔2 سے ہرایا۔ سابق نمبر ایک اسپین کی ہی گاربائن مگوروزا نے بھی ڈونا ویکک کے خلاف خراب آغاز کرنے کے بعد اپنا میچ 2-6 6-4 6-1 سے جیت لیا۔ اب وہ تیسرے دور میں 14 ویں سیڈ روس کی ڈاریا کساتکنا سے مقابلہ کریں گی۔ دسویں سیڈ چیک جمہوریہ کی پیترا کویتووا نے وائلڈ کارڈ مونیکا پوئیگ کو 6۔3، 7۔6 سے ہرایا اور تیسرے دور میں وہ ایسٹونیا کی اینیٹ کونٹا وٹ سے مقابلہ کریں گی جنہوں نے بیلا روس کی عالیا ساندرا سانسووچ کو 6۔2 4۔6 6۔2 سے ہرایا۔
سویتولیناباہر، ہالیپ تیسرے دور میں داخل
