سی بی ایس ای 10ویں کے نتائج جاری ہوں گے آج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-May-2018

سی بی ایس ای 10ویں نتائج 2018: سی بی ایس ای بور ڈ 10ویں درجہ کے نتائج کا اعلان آج 29 مئی منگل کے روز شام 4 بجے ہوگا ۔ وزارت ایچ آر ڈی کے سکریٹری انل سواروپ نے ٹویٹ کے زریعہ اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ واضح ہوں کہ نتائج جاری ہونے کے بعد طلبا سی بی ایس ای کی آفیشیل ویب سائٹ پر اپنا ریزلٹ دیکھ پائیں گے ۔ علاوہ ازیں طلبا اپنا  ریزلٹ سی بی ایس ای ریزلٹس .این آئی سی . این پر جاکر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ گوگل پر جاکر بھی سرچ کر کے اپنا ریزلٹ چیک کر سکتے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ 10ویں کے طلبا کے امتحانات 4 اپریل کو ختم ہوئے تھے ۔