Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2018
شملہ: ہماچل پردیش کےاضلاع شملہ اورکنورمیں گذشتہ پانچ دنوں سےزلزلےکےہلکےاوردرمیانی جھٹکےجاری ہیں جس سےمقامی لوگ خوف زدہ ہیں۔ کچھ سیکنڈرہےاس جھٹکے سے فی الحال جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی موسمیاتی محکمہ کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے بتایا کہ زلزلےکے ہلکےجھٹکےآج صبح 2:30 بجےکنورکےمختلف علاقوں میںمحسوس کئے گئے۔ رچرڈ پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.6 تھی۔زلزلے کا مرکز – ہند چین سرحد پر کنور ضلع کے پہاڑوں کے شمال میں 31.8 ڈگری طول و عرض اور 78.4 ڈگری کی حد دس کلو میٹرکی گہرائی میں تھا۔
اس سے پہلےگذشتہ 21 اور 22 مئی کو بھی شملہ میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیا تھا۔رچرڈ پیمانے پر ان کی شدت تقریبا 4.1 تھی۔