Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-May-2018
نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ دہلی میں آج پٹرول 30 پیسے اور مہنگا ہوکر 77 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا جبکہ وہیں ممبئی میں دام 85 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ چار بڑے شہروں میں پٹرول کی سب سے زیادہ قیمت ممبئی میں ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت آج 22 پیسے فی لیٹر مزید بڑھ کر 84.99 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ یہاں ڈیزل بھی سب سےمہنگا 72.76 روپے فی لیٹر ہے۔ دہلی میں دونوں ایندھن کی قیمت سب سے کم ہے۔ یہاں پٹرول 77.17 اور ڈیزل 68.34 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیاہے۔
کولکاتہ میں قیمتیں بالترتیب 79.83 اور 70.89 روپے اور چنئی میں 80.11 اور 72.14 روپے فی لیٹر پر پہنچ چکی ہیں۔دونوں ایندھن کی قیمتوں کے سلسلہ میں مرکز کی نریندر مودی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ ایسی امید ہے کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کرکے صارفین کو راحت دینے کا کوئی راستہ نکالا جائے ۔
اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ نے کل کہا تھا کہ حکومت ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر سنجیدہ ہے اور صارفین کو راحت دینے کے لئے قدم اٹھائےگي۔