Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج، اسرائیلی وزیر اعظم کی استقبالیہ تقریب ناکام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2018

تل ابیب۔ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہو گا۔ افتتاح سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی استقبالیہ تقریب ناکام ہو گئی۔ زیادہ تر غیر ملکی سفیر شریک نہیں ہوئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیل نے 86 ملکوں کو دعوت دی جن میں سے صرف 33 نے شرکت کی تصدیق کی، 53شریک نہیں ہوئے ۔

صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کوشنر اور امریکی وزیر خزانہ آئے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریب میں ہنگری، رومانیہ، چیک ری پبلک ، فلپائن، تھائی لینڈ اور ویت نام کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں کیونکہ یہ ایک درست اقدام ہے اور اس سے امن قائم ہوگا ۔ دوسری جانب فلسطین نے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

About the author

Taasir News Network