Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2018
ممبئی میں 2008 میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ پر اپنے اعتراف کے تحت نشانے پر آئے پاکساتان کے سابق وازیر اظم نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ میڈیا نے ان کی تنقیدوں کی غلط تشریح کی ہے ۔
شریف نے ایک انٹر ویو میں پہلی بارظاہری طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں ۔ انہوں نے سرحد پار کرنے اور ممبئی میں لوگوں کے قتل کے لئے ’’ نان اسٹیٹ ایکٹرس ‘‘ کو اجازت دینے کی پالیسی پر سوال آید کیاتھا ۔
لیکن اب مسٹر شریف کی جانب سےان کے ترجمان نے کہا ’’ شروع میں ہندوستانی میڈیا نے نواز شریف کے بتان کا َغلط مطلب نکالا اور بیان کے تمام حقائق کو جانے بغیر پاکستان کے الکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ایک طبقہ نے بھی سوچ سمجھ کر یا انجانے میں نہ صرف اسکی تصدیق کہ بلکہ ہندوستانی میڈیا کے الزامات کو بڑھاوا دیا۔
نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے بھی کہا کہ میڈیا نے ان کے بیا ن کو غلط طریقہ سے پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کیا کوئی یقین کر سکتا ہے کہ نواز سریف ایسا کچھ کہیں گے ‘‘۔