مودی کابینہ میں ردوبدل ، گوئل کو وزارت مالیات کا عارضی چارج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2018

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کو خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزارت کا عارضی چارج سونپا گیا ہے جبکہ محترمہ اسمرتی ایرانی سے وزارت اطلاعات و نشریات لے کر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کو اس کا آزادانہ چارج دیا گیا ہے۔

صدارتی محل سے آج رات یہاں جاری ایک سرکاری ریلیز میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے صحت مند نہ ہونے کی وجہ سے ان کی غیر موجودگی میں مسٹر گوئل ریلوے اور کوئلہ کے علاوہ خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزارت کا اضافی کام دیکھیں گے ۔

ریلیز کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت اور کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راٹھور کو اطلاع نشریات کی وزارت کا بھی آزادانہ چارج دیا گیا ہے جبکہ محترمہ ایرانی اب صرف کپڑا وزارت کا کام دیکھیں گی۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی صحت کی وزارت میں وزیر مملکت ایس ایس آہلووالیہ کے محکمہ کو تبدیل کر کے انہیں الیكٹرانكس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ جبکہ مسٹر کے جے الفانسو کو الیكٹرانكس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ میں وزیر مملکت کی ذمہ داری سے آزاد کرکے صرف سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) رکھا گیا ہے

غور طلب ہے کہ مسٹر جیٹلی کا آج یہاں کل آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں گردے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا جو کامیاب رہا۔ مسٹر جیٹلی کو طویل عرصہ تک کام سے دور رہنا پڑے گا۔