Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-May-2018
کرناٹک میں انتخابی مقابلہ وزیراعلی سدارامیا اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان دیکھا جارہا ہے۔ایک طرف سدارامیا دوسری معیاد کے لئے پُر امید ہیں تو وزیراعظم کرناٹک میں بی جے پی کو برسراقتدارلانے کے لئے شدت کے ساتھ مہم چلارہے ہیں۔وزیراعلی سدارمیا نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویومیں کہا کہ مودی ، کرناٹک میں مقبول شخصیت نہیں ہیں اور ان کے (سدارامیا)کے اصل حریف یدی یورپا ہیں ۔
ریاست میں مودی کی مقبولیت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر رامیا نے کہا کہ وہ یہاں مقبول نہیں ہیں۔
ان کی مقبولیت بتدریج گھٹتی جارہی ہے اور امیت شاہ بھی اسی کشتی کے سوار ہیں۔امیت شاہ کی انتخابی مہم کامیڈی شو کی طرح ہے کیونکہ کوئی بھی ان کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے ۔وہ رائے دہندوں پر اثر انداز نہیں ہوں گے ۔جب مودی ہی یہاں مقبول نہیں ہیں تو پھر امیت شاہ کیسے ہوسکتے ہیں؟