Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-May-2018
کرناٹک انتخابات سے ایک دن پہلے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی دو دن کے نیپال سورے پر روانہ ہو گئے ۔اپنے دورے کے پہلے دن پی ایم مودی رام اور سیتا کی جنم بھومی اجودھیا سے جنک پور تک سیدھی بس سیوا کا اعلان کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ پی ایم مودی جنک پور کے جانکی مندر میں درشن اور دعا کیلئے جائیں گے۔
سنیچر یعنی کرناٹک انتخابات کے دن وزیر اعظم مودی مکتی ناتھ اور پشو پتی ناتھ مندر مین جاکر بھی دعا کریں گے۔کرناٹک انتخابات کے دن پی ایم کے نیپال دورے اور مندروں کے درشن بھی ٹی وی چینلوں کے ذریعے سے لائیو دکھائے جائیں گے۔
پشو پتی ناتھ کا مندرشو کے عظیم اور پاک مندروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔کرناٹک میں کثرتسے پائے جانے والے لنگایت بھی شو کو مانتے ہیں۔ایسے میں پشو ناتھ مندر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شو۔آرادھنا کرناٹک کے لنگایت ووٹرس کو کھینچنے میںکارگر ثابت ہو سکتی ہے۔
پی ایم مودی ان سب باتوں کا بہت دھیان رکھتے ہیں۔گجرات انتخابات کے دن بھی مودی نے پولنگ بوتھ کے باہر روڈ شو کیا تھا،جسے سبھی نیوز چینلز نے لائیو دکھایا تھا۔اس طرح کی ترکیبوں کا اثر ان ووٹرس پر ضرور پرتا ہے۔جنہوں نے اپنا ووٹ طے نہ کیا ہو۔